چین کی ترقی عالمی معیشت کے لیے مثال، پاک چین دوستی ہر آزمائش میں مضبوط ثابت ہوئی، اسحاق ڈار

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی آہنی دوستی باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات پر قائم ہے، جبکہ سی پیک نے پاکستان کی معاشی ترقی، توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری میں تاریخی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ طور پر کام کرتے رہیں گے۔

اسلام آباد میں چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کے قیام کی 105ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی قیادت، حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک صدی کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے چین کو غیر معمولی معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کیا، کروڑوں افراد کو غربت سے نکالا اور دنیا کے لیے مشترکہ ترقی اور خوشحالی کی نئی مثال قائم کی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہر موسم کی اسٹریٹجک شراکت داری ہے، جو باہمی اعتماد، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور بنیادی مفادات کے احترام پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی جماعتوں کی سطح پر مسلسل رابطوں نے تعلقات کو مزید مضبوط بنایا اور عوامی روابط کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے درمیان بھی دیرینہ تعلقات موجود ہیں، جبکہ چین پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ روابط برقرار رکھتا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ رواں برس مئی میں بیجنگ میں پاک چین دوستی کی 75ویں سالگرہ کی تقریب میں مختلف پاکستانی سیاسی جماعتوں نے بھی شرکت کی، جو دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کا ثبوت ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ 2015 میں شروع ہونے والا چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ممالک کے تعلقات میں سنگ میل ثابت ہوا۔ ان کے مطابق سی پیک نے پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے، سڑکوں کے جال کی توسیع، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعت، زراعت، معدنیات، آئی ٹی اور انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ دی جا رہی ہے، جو حکومت کے “پانچ ایز” ترقیاتی وژن سے ہم آہنگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا خطے میں امن کے لیے کردار جاری رکھنے کا عزم، اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور چین نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے بھی قریبی تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے رواں برس مشترکہ پانچ نکاتی امن منصوبہ پیش کیا، جس میں کشیدگی کے خاتمے، مذاکرات، سمندری راستوں کے تحفظ اور اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل درآمد پر زور دیا گیا، جسے عالمی سطح پر وسیع حمایت حاصل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں کے نتیجے میں 18 جون کو امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ممکن ہوئے، جبکہ ان امن کوششوں کو چینی صدر شی جن پنگ کی مذاکرات پر مبنی امن تجویز سے بھی تقویت ملی۔

خطاب کے اختتام پر نائب وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی آہنی دوستی کو مزید مضبوط بنانے، سی پیک کے دوسرے مرحلے کو کامیاب بنانے اور خطے سمیت دنیا میں امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘