پاکستان کا خطے میں امن کے لیے کردار جاری رکھنے کا عزم، اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ

ہفتہ 27 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطہ کر کے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے اور اس سے باہر دیرپا امن اور استحکام کے قیام کے لیے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امن عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز میں جہاز پر حملہ، ٹرمپ کا ایران کو جواب دینے کا عندیہ

عباس عراقچی نے ایرانی عملے کے ارکان اور ماہی گیروں کی بحفاظت وطن واپسی میں پاکستان کی معاونت پر بھی اظہار تشکر کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے کی صورتحال اور باہمی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری