باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے باغبانپورہ میں نجی اسکول میں قائم سمر کیمپ کی چھت گرنے کے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور اور ڈی جی ریسکیو سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

وزیراعلیٰ نے حادثے میں ایک بچے کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے 10 سے زائد بچوں کو ملبے سے بحفاظت نکالنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو شاباش بھی دی۔

مریم نواز شریف نے ریسکیو آپریشن کو تیز ترین بنانے اور ملبے تلے دبے بچوں کی بحفاظت برآمدگی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں ایک سیکنڈ کی بھی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے، نواز شریف کا ٹیوشن سینٹر سانحہ میں 14 بچوں کی موت پر اظہار رنج و غم

وزیراعلیٰ نے زخمی بچوں اور دیگر متاثرہ افراد کو بہترین اور فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا، جبکہ غفلت یا غیر معیاری تعمیرات کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ صوبے بھر میں گنجان آباد علاقوں میں قائم ایسے تمام سکولوں کی عمارتوں کا فوری سیفٹی آڈٹ کیا جائے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے افسوسناک واقعات سے بچا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں