یورپ میں شدید گرمی سے ہلاکتیں 3,700 سے متجاوز، فرانس، بیلجیم اور ہالینڈ سب سے زیادہ متاثر

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپ میں حالیہ شدید گرمی کی لہر کے دوران فرانس، بیلجیم اور نیدرلینڈز میں کم از کم 3,700 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، جبکہ حکام نے خبردار کیا ہے کہ یہ تعداد ابتدائی ہے اور مزید بڑھ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 20 سے 28 جون کے درمیان آنے والی شدید گرمی کی لہر کو یورپ کی تاریخ کی بدترین ہیٹ ویوز میں شمار کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس غیر معمولی گرمی میں انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں نے اہم کردار ادا کیا، جبکہ ہیٹ ویو نے بجلی کی پیداوار، بنیادی ڈھانچے اور صحت کے نظام پر بھی شدید دباؤ ڈالا۔

مزید پڑھیں:یورپ میں شدید گرمی کی لہر سے 1,300 سے زائد اموات، عالمی ادارۂ صحت کا انتباہ

فرانس میں اس دوران 2,025 اضافی اموات رپورٹ ہوئیں، جن میں زیادہ تر متاثرین کی عمر 45 سال سے زائد تھی۔ فرانسیسی حکام کے مطابق 22 سے 28 جون کے دوران گھروں میں ہونے والی اموات گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 91 فیصد بڑھ گئیں، جبکہ نرسنگ ہومز اور طبی مراکز میں بھی اموات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

بیلجیم کی وزارت صحت نے بتایا کہ 18 سے 29 جون کے دوران قریباً 1,200 اضافی اموات ریکارڈ کی گئیں، جن میں 530 افراد کی عمر 85 سال یا اس سے زائد تھی، جبکہ 180 اموات 65 سال سے کم عمر افراد کی ہوئیں۔ وزارت صحت نے اسے ملک میں ہیٹ ویو کے دوران اموات کا غیر معمولی رجحان قرار دیا۔

مزید پڑھیں:یورپ میں شدید گرمی کی لہر، اسپین میں 4 روز کے دوران 212 اموات

ادھر نیدرلینڈز میں حکام کے مطابق شدید گرمی کے باعث قریباً 480 اضافی اموات ہوئیں، جن میں اکثریت 80 سال سے زائد عمر کے افراد کی تھی۔

صحت کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ گرمی سے متعلق اموات کے اعداد و شمار ابھی مکمل نہیں ہوئے، اس لیے آئندہ دنوں میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘