میڈونا کا نیا البم ‘کنفیشنز 2‘ ریلیز، گانوں میں ذاتی زندگی کی عکاسی، سابق شوہر پر طنز

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ میڈونا نے کافی عرصے بعد اپنا نیا البم کنفیشنز 2 ریلیز کر دیا ہے جس میں خاندانی جذبات، ذاتی تجربات اور مبینہ طور پر سابق شوہر پر طنزیہ اشاروں کی بازگشت سنی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف گلوکارہ میڈونا کے نایاب ملبوسات اسٹیج سے پراسرار طور پر غائب، واپس لانے والے کے لیے انعام کا اعلان

میڈونا نے البم کی باضابطہ رونمائی جمعہ 3 جولائی کو لندن میں ایک منفرد لانچ پارٹی کے دوران کی جہاں انہوں نے معروف ڈی جیز اسٹیورٹ پرائس اور اپنی بیٹی لورڈیس کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا۔ تقریب کو مداحوں اور موسیقی کے حلقوں میں غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔

البم میں مجموعی طور پر 16 گانے بیزار، فریجائل، مائی سنز آر مائی سیویئر (فٹ۔ اسٹروماے)، ریڈ مائی لِپس (فٹ۔ فیڈ)، بیٹریل، لو وِداؤٹ ورڈز، ایل۔ای۔ایس۔ گرل، ون اسٹیپ اَوے، دی ٹیسٹ (فٹ۔ لولا لیون)، برنگ یور لو (فٹ۔ سابرینا کارپینٹر)، آئی فیل سو فری، اسکول، لو سینسیشن، ڈانسٹیریا، ایوری تھنگ اور گُڈ فار دی سول شامل ہیں۔

البم کی ریلیز سے قبل ہی اس کے ممکنہ مواد پر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری تھیں، اور اب مداحوں کا ماننا ہے کہ کئی گانوں میں میڈونا نے اپنی ذاتی زندگی اور ماضی کے تعلقات کی جھلک پیش کی ہے۔

خصوصاً گانے بیزار کے حوالے سے مداحوں کا خیال ہے کہ اس میں میڈونا نے اپنی مرحومہ سوتیلی والدہ جوآن کلیر سِکونے کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے ان کی پرورش میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ جوآن کا انتقال ستمبر 2022 میں کینسر کے باعث 81 سال کی عمر میں ہوا تھا۔

مزید پڑھیے: میڈونا کی پوپ لیو سے اپیل: غزہ کا فوری دورہ کریں، بچے متاثر ہو رہے ہیں

گانے کی لائنز میں “دِس اِز اے سٹوری آف بِیٹریل…” اور “یو نیور ٹیک مائی مدرز پلیس” جیسے الفاظ کو جذباتی خراجِ عقیدت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بعض مداحوں کے مطابق اسی البم کے ایک اور گانے میں میڈونا نے اپنے سابق شوہر اداکار شان پین کی جانب بھی مبینہ اشارہ کیا ہے جہاں ایک ہالی ووڈ شخصیت کا ذکر کیا گیا ہے جس کی ’ڈیپ بلیو آئیز‘ اور تیز رفتار گاڑی چلانے کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: گلوکارہ میڈونا کے مداح نے 18 ٹیٹو بنوا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

اگرچہ میڈونا نے ان حوالوں کی براہ راست تصدیق نہیں کی تاہم شائقین کے مطابق البم ان کی ذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شوہر اور بیٹیوں پر تشدد کا مقدمہ: آمنہ سعید کی ضمانت منظور، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

سالوں کی جمع پونجی پل بھر میں تباہ، خاتون کے 8 سال میں جوڑے 12 لاکھ روپے چوہوں نے کتر دیے

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ جاری، 7 نشستوں کے لیے 10 امیدوار مدمقابل

مون سون کی بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، جڑواں شہروں میں حبس اور گرمی بڑھ گئی

انگلینڈ سے شکست، پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر برقرار

ویڈیو

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟