راجہ بازار کی تزئین و آرائش مکمل، ’میں نے تو اسے پہچانا ہی نہیں‘

ہفتہ 4 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کے تاریخی راجہ بازار کی تزئین و آرائش کا منصوبہ مکمل ہونے کے بعد بازار کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت بجلی، گیس، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی تاریں زیرِ زمین منتقل کی گئی ہیں، جبکہ فٹ پاتھ، جدید لائٹس، یکساں سائن بورڈز، بیٹھنے کی جگہیں، پلانٹرز اور عمارتوں کے فرنٹ ایلیویشن کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد تاریخی ورثے کو محفوظ رکھتے ہوئے شہریوں اور تاجروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

تزئین و آرائش کے بعد فوارہ چوک سے ڈنگی کھوئی چوک تک کا حصہ پیدل چلنے والوں کے لیے مختص کیا گیا ہے، جہاں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ انتظامیہ کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف بازار کا تاریخی حسن بحال ہوگا بلکہ ٹریفک کے دباؤ میں بھی کمی آئے گی۔ دوسری جانب عوام نے بھی اس منصوبے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے رش، ٹریفک اور بے ترتیبی کے باعث فیملیز یہاں آنے سے کتراتی تھیں، لیکن اب بہتر ماحول میں آرام سے خریداری کی جا سکتی ہے۔

بعض لوگوں نے کہا کہ بازار کی شکل ہی بدل گئی ہے اور اب یہ جگہ پہلے سے کہیں زیادہ خوبصورت اور منظم نظر آ رہی ہے۔ کچھ شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب تو یہ جگہ پہچان میں ہی نہیں آ رہی۔ مجموعی طور پر لوگوں نے اس تبدیلی کو مثبت اور قابلِ تعریف قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک