بھارتی پروپیگنڈا مسترد: سکھ برادری کے دھرم شالا کی گرنے والی دیوار کی تعمیر نو کا اعلان

ہفتہ 4 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے مختلف مذاہب اور تمام مکاتبِ فکر کے مذہبی رہنماؤں نے فاروق آباد، شیخوپورہ کا دورہ کرتے ہوئے اس بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ سکھ برادری کے گوردوارے کو گرا کر اس پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

مذہبی رہنماؤں نے واضح کیاکہ متعلقہ مقام دراصل ایک دھرم شالہ بیٹھک ہے، جو قیامِ پاکستان سے قبل جس حالت میں موجود تھی، آج بھی اسی حیثیت میں قائم ہے۔

ان کے مطابق حالیہ دنوں میں اس کی ایک دیوار خستہ حالی کے باعث منہدم ہوئی تھی، جسے بعض حلقوں کی جانب سے غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

قومی پیغامِ امن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی قیادت میں مختلف مذہبی و سماجی شخصیات نے فاروق آباد کا دورہ کیا اور گرنے والی دیوار کی تعمیرِ نو کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اعلان کیاکہ دھرم شالہ کو اسی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا جس حالت میں وہ دیوار گرنے سے پہلے موجود تھی، جبکہ متاثرہ حصے کی دوبارہ تعمیر کی جائے گی۔

دورے میں مختلف مسلم مکاتبِ فکر کے قائدین مولانا زاہد محمود قاسمی، حافظ مقبول احمد، علامہ غلام مصطفیٰ حیدری، مولانا فاروق اعظم، مولانا اسلم صدیقی، مولانا سلمان عصری اور مولانا شاہد سعیدی شریک تھے۔

اس کے علاوہ مسیحی رہنما بشپ کامران، پنڈت لال، سکھ برادری کے رہنما سردار پلوندر سنگھ، سردار رنجیت سنگھ گیانی، سردار امر جیت سنگھ، سردار گلاب سنگھ، سردار جکرن سنگھ اور انجمن تاجران فاروق آباد کے صدر شیخ شہزاد انجم بھی وفد میں شامل تھے۔

دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف مذاہب اور مسالک کے قائدین نے کہاکہ پاکستان تمام شہریوں کا مشترکہ وطن ہے اور یہاں غیر مسلم برادری کو وہ حقوق حاصل ہیں جن کی مثال دنیا کے بہت سے ممالک میں نہیں ملتی۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پاکستان کے مسلمان اپنے غیر مسلم بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان غیر مسلم برادری کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ان کی عبادت گاہوں اور مقدس مقامات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟