کیا بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا جارہا ہے؟

ہفتہ 4 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے کامیاب ترین بلے باز بابر اعظم ایک بار پھرقومی ٹیم کی قیادت کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں اور انہیں ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی دیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ کپتان کے تقرر کے لیے چیئرمین پی سی بی کو بابر اعظم کا نام بھیج دیا ہے جس کی ایک یا دو روز تک منظوری ملنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کا مستقبل کیا ہوگا؟ ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے واضح کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے وی نیوز کو تصدیق کی ہے کہ بابر اعظم دورہ ویسٹ انڈیز میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے، اور ان کے نام کا اعلان دورہ کے لیے طلب کیے گئے تربیتی کیمپ سے قبل کردیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے لیے ون ڈے کپتان سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق اور امام الحق کے ناموں پر بھی غور کیا لیکن سلیکشن کمیٹی ان ناموں پر متفق نہیں ہو سکی۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے موجودہ کپتان شان مسعود جو نومبر 2023 سے قیادت کررہے ہیں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

ان کی کپتانی میں پاکستان کو ہوم سیریز میں بھی ناکامی ہوئی، جن میں بنگلہ دیش سے وائٹ واش بھی شامل ہے، اس کے علاوہ آسٹریلیا اور افریقہ سے بھارت شکستیں بھی شان مسعود کے حصے میں آئی ہیں۔

شان مسعود نے پاکستان کی 16 ٹیسٹ میچز میں کپتانی کی جس میں صرف 4 میں فتح نصیب ہوئی جبکہ 12 میں شکست ہوئی۔

مزید پڑھیں: شان مسعود کی کپتانی کا معاملہ پھر زیر بحث، پاکستان ٹیسٹ ٹیم قیادت کے بحران سے دوچار

شان مسعود کے مقابلے میں بابر اعظم زیادہ کامیاب ٹیسٹ کپتان ثابت ہوئے ہیں جن کی سربراہی میں پاکستان نے 20 ٹیسٹ میچز کھیلے، جن میں سے 10 میں فتح حاصل کی، 6 میں شکست ہوئی اور 4 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ بابر اعظم کی بطور کپتان فتح کی شرح شان مسعود کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا ایمنسٹی انٹرنیشنل پر جانبداری اور طالبان کے بیانیے کو تقویت دینے کا الزام

ویژن 2030: سعودی عرب نے سماجی و معاشی ترقی کے بیشتر اہداف قبل از وقت حاصل کر لیے

ایمنسٹی رپورٹ مسترد: دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کا پس منظر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، پاکستان

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت، چینی کمپنی سے ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے لیے معاہدہ

جدہ میں عالمی باکسنگ ایونٹ، 3 سعودی باکسرز ایکشن میں ہوں گے

ویڈیو

حکومت پنجاب کا گرین ایگری مال پروجیکٹ کیا ہے؟

عظیم دیوار چین: صدیوں بعد بھی انسانی عزم، حیرت انگیز انجینئرنگ اور تاریخ کا زندہ شاہکار

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، کیا بلوچستان میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے؟

کالم / تجزیہ

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں