آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی نے 35 حلقوں میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے

ہفتہ 4 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے لیے 35 حلقوں میں اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان اور صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے مشترکہ طور پر امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کیے۔

پارٹی کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان 3 حلقوں سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

ایل اے 25 نیلم ون کا پارٹی ٹکٹ سابق وزیر حکومت مرحوم الحاج گل خنداں کے بیٹوں ڈاکٹر سردار ظفر اقبال اور سردار سجاد گل نے وصول کیا۔

ٹکٹوں کی تقسیم کی تقریب میں استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی قیادت، سیکریٹری جنرل آئی پی پی آزاد کشمیر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی، آزاد کشمیر بھر سے امیدواروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پارٹی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق ایل اے 2 سے محمد معروف، ایل اے 4 سے تیمور حسن فاروق، ایل اے 5 سے افتخار حسین، ایل اے 6 سے چوہدری علی شان سونی، ایل اے 7 سے راجا عرفان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایل اے 8 سے ملک ذوالفقار، ایل اے 9 سے طاہر فرید، ایل اے 10 سے ملک یوسف، ایل اے 11 سے راجہ طالب، ایل اے 12 سے صبیحہ صدیق، ایل اے 13 سے ڈاکٹر نثار انصر ابدالی، ایل اے 14 سے راجہ فہیم فاروق، ایل اے 15 سے سردار تنویر الیاس خان آئی پی پی کے امیدوار ہوں گے۔

آئی پی پی کے مطابق ایل اے 16 سے چوہدری اعجاز کھٹانہ، ایل اے 17 سے چوہدری عامر نزیر، ایل اے 18 مرتضیٰ علی احمد، ایل اے 19 شہزاد عزیز، ایل اے 21 بلال شکیل ایڈووکیٹ، ایل اے 22 سردار تنویر الیاس خان، ایل اے 23 سردار رئیس انقلابی، ایل اے 24 سردار عنایت اللہ عارف الیکشن میں حصہ لیں گے۔

اس کے علاوہ ایل اے 25 سے سردار تنویر الیاس، ایل اے 27 سے سردار تبارک، ایل اے 31 سے راجا مظہر قیوم، ایل اے 35 سے عبدالقدیر گجر، ایل اے 39 سے طاہر کھوکھر، ایل اے 40 سے سلیم بٹ، ایل اے 41 سے سلیم احمد ڈار، ایل اے 42 سے بلال بٹ اور ایل اے 43 سے حمزہ بزمی کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

پارٹی کی جانب سے ایل اے ایک، ایل اے 3، ایل اے 20، ایل اے 26، ایل اے 28، ایل اے 29 اور ایل اے 30 کے امیدواروں کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا، جبکہ ایل اے 32، ایل اے 33 اور ایل اے 34 کے لیے بھی امیدواروں کے نام جاری نہیں کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ