اب پاسپورٹ لینے دفتر جانے کی ضرورت نہیں، عوام کے لیے بڑی سہولت متعارف کرادی گئی

ہفتہ 4 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس (ڈی جی آئی پی) نے لاجسٹکس اور کوریئر کمپنی ٹی سی ایس کے اشتراک سے ’پاسپورٹ آپ کی دہلیز پر‘ کے نام سے نئی ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز کردیا ہے، جس کے تحت شہری اپنے پاسپورٹ اپنی پسند کے پتے پر وصول کر سکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں کو زیادہ سہولت فراہم کرنا اور عوامی خدمات کی فراہمی کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ نئی سروس کے ذریعے پاسپورٹ درخواست گزاروں کے گھروں تک محفوظ انداز میں پہنچائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی 100ویں نمبر پر برقرار، 30 ممالک تک ویزا فری یا آسان سفری رسائی

اس سروس کا باضابطہ افتتاح ڈی جی آئی پی ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران کیا گیا۔

ٹی سی ایس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن رضا لغاری نے اس موقع پر ڈیجیٹل گورننس اور شہریوں پر مرکوز خدمات کے فروغ کے لیے کمپنی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹی سی ایس کو ڈی جی آئی پی کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے تاکہ ایک اہم عوامی خدمت براہِ راست شہریوں کی دہلیز تک پہنچائی جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ پاسپورٹ انتہائی اہم اور خفیہ دستاویزات ہیں، اس لیے ٹی سی ایس اپنے ملک گیر لاجسٹکس نیٹ ورک اور خدمات کے تجربے کی مدد سے ہر پاسپورٹ کو محفوظ، بروقت اور متعلقہ درخواست گزار تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔

اجلاس میں پاسپورٹ سروسز کو جدید بنانے، آپریشنل استعداد بہتر کرنے اور شہریوں کے مجموعی تجربے میں بہتری لانے سے متعلق مختلف مشترکہ اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس کے علاوہ ڈی جی آئی پی کے سرکاری لاجسٹکس پارٹنر کے طور پر ٹی سی ایس کے کردار اور ملک بھر میں پاسپورٹس کی محفوظ اور بروقت ترسیل کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی پی کے ڈائریکٹر جنرل محمد علی رندھاوا نے کہاکہ یہ اقدام پاسپورٹ سروسز کو زیادہ مؤثر، آسان اور قابل رسائی بنانے کے ادارے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ درخواست گزاروں کے گھروں تک پاسپورٹ پہنچانے سے پاسپورٹ دفاتر کے غیر ضروری چکر کم ہوں گے اور شہری محفوظ اور آسان طریقے سے اپنے پاسپورٹ حاصل کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس ادائیگی کا نظام نافذ، شہریوں کو قطاروں سے نجات مل گئی

واضح رہے کہ ڈی جی آئی پی نے رواں سال مئی میں ملک بھر میں پاسپورٹ کی ہوم ڈیلیوری سروس متعارف کرانے اور درخواست گزاروں کی رہنمائی کے لیے ایک چیٹ بوٹ لانچ کرنے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری