دوسرا ٹی20: انگلینڈ نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

ہفتہ 4 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے بھارت کو دوسرے ٹی20 میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی جانب سے دیا گیا 191 رنز کا ہدف انگلش ٹیم نے 19 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ہدف کے تعاقب میں جیکب بیتھل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر ناقابل شکست 76 رنز اسکور کیے اور ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

کپتان ہیری بروک اور ٹام بینٹن نے 39، 39 رنز کی اننگز کھیلیں، جبکہ وِل جیکس 9 اور سام کرن 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ فِل سالٹ اور جوس بٹلر کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اکشر پٹیل، ورون چکرورتی اور ہرشت رانا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے تھے۔

بھارت کی جانب سے ایشان کشن 49 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، جبکہ ابھیشیک شرما نے 43، کپتان شریاس ایر نے 37، ویبھو سوریا ونشی نے 14، ہرشت رانا نے 6، شیوم ڈوبے نے 5 اور اکشر پٹیل نے 2 رنز اسکور کیے۔

انگلینڈ کی جانب سے سام کرن نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ وِل جیکس، لیام ڈاسن اور جوفرا آرچر نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

یاد رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک