امریکا ایران معاہدہ سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ترک صدر کا اسرائیل کو انتباہ

اتوار 5 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن صرف خطے کے ممالک کے تعاون سے ہی ممکن ہے، جبکہ اسرائیل کو امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو ناکام بنانے یا خطے کو دوبارہ جنگ کی آگ میں دھکیلنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ہفتے کے روز استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے مسائل کا کوئی بھی حل اس وقت تک دیرپا ثابت نہیں ہو سکتا جب تک اسے خطے کے ممالک کی حمایت اور تعاون حاصل نہ ہو۔ انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل کو امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو ’بارود سے اڑا دینے‘ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

الجزیرہ کے مطابق صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ اسرائیلی حکومت کی ان کوششوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے جن کا مقصد امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی معاہدے کو سبوتاژ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ اسرائیلی حکومت جنگی پالیسی پر گامزن ہے اور اسے دوبارہ پورے خطے کو خونریزی اور بارود کی لپیٹ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

صدر اردوان اس سے قبل بھی متعدد مواقع پر اسرائیل پر الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی معاہدے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے غزہ، لبنان اور شام میں اسرائیلی کارروائیوں کی بھی بارہا مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ترکیہ بحری تعاون اور عالمی بحری راستوں میں تبدیلی سے پاکستان کی معیشت کو کتنا فائدہ پہنچے گا؟

گزشتہ ہفتے امریکا اور ایران کے وفود نے قطر میں بالواسطہ مذاکرات کیے تھے تاکہ حالیہ کشیدگی کے بعد مفاہمتی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا تھا کہ تہران معاہدے کی خلاف ورزیوں سے متعلق واشنگٹن سے رابطے کے لیے ایک باضابطہ مواصلاتی چینل قائم کرے گا۔

قطر اور پاکستان کی ثالثی میں طے پانے والے مفاہمتی معاہدے میں 60 روزہ جنگ بندی، آبنائے ہرمز کی بحالی، ایران کے جوہری پروگرام پر اتفاقِ رائے اور جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے حتمی معاہدے کا ٹائم فریم شامل ہے۔ تاہم معاہدے کی مختلف شقوں کی تشریح پر اختلافات کے باعث گزشتہ ہفتے امریکا اور ایران کے درمیان ایک دوسرے پر جوابی حملے بھی دیکھنے میں آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی