ایمباپے کے فیصلہ کن گول سے فرانس کو فتح، ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں مراکش سے ٹکراؤ

اتوار 5 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں فرانس نے سخت مقابلے کے بعد پیراگوئے کو 0-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ فرانس کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول کپتان کائلین ایمباپے نے پنالٹی پر اسکور کیا، جس کے ساتھ ہی وہ ٹورنامنٹ میں سات گول کرکے لیونل میسی کے برابر آ گئے۔

پری کوارٹر فائنل میں عالمی چیمپئن فرانس کو پیراگوئے کے خلاف کامیابی کے لیے سخت جدوجہد کرنا پڑی۔ فلاڈیلفیا میں شدید گرمی کے دوران کھیلے گئے میچ میں پیراگوئے نے مضبوط دفاعی حکمت عملی اپنائے رکھی اور تقریباً 70 منٹ تک فرانسیسی حملہ آوروں کو گول کرنے سے روکے رکھا۔

الجزیرہ کے مطابق میچ کا واحد گول 70ویں منٹ میں اس وقت سامنے آیا جب ڈیزائرے ڈوئے کو پنالٹی ایریا میں فاؤل کیا گیا۔ ویڈیو ریویو کے بعد ریفری نے پنالٹی کا فیصلہ دیا، جس پر کائلین ایمباپے نے اعتماد کے ساتھ گیند جال میں پہنچا کر فرانس کو برتری دلا دی۔

پیراگوئے نے دفاع پر بھرپور توجہ دی اور پورے میچ میں فرانس کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا، تاہم وہ خود بھی مؤثر حملے نہ کر سکا اور اس کا پہلا آن ٹارگٹ شاٹ مقررہ وقت کے آخری لمحات میں آیا۔

اس گول کے ساتھ کائلین ایمباپے ورلڈ کپ 2026 میں سات گول کرکے ٹورنامنٹ کے مشترکہ ٹاپ اسکورر بن گئے اور اس فہرست میں لیونل میسی کی برابری کر لی۔ مجموعی طور پر ورلڈ کپ میں یہ ایمباپے کا 19واں گول ہے، جبکہ وہ میسی کے 20 ورلڈ کپ گولز کے ریکارڈ سے صرف ایک گول پیچھے رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ: مصر پہلی بار ناک آؤٹ مرحلہ جیت گیا، ارجنٹینا کی اعصاب شکن کامیابی

فرانس کے کوچ دیدیے دیشان کی ٹیم اب کوارٹر فائنل میں مراکش کا سامنا کرے گی، جس نے اپنے پری کوارٹر فائنل میں کینیڈا کو 0-3 سے شکست دے کر آخری 8 ٹیموں میں جگہ بنائی۔ فرانس کی نظریں اب مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے کی مہم کو آگے بڑھانے پر مرکوز ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری