ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شاہانہ شادی پر خصوصی ڈاکیومنٹری تیار کیے جانے کا دعویٰ

پیر 6 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی پاپ سپر اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شاہانہ شادی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نجی تقریب کے ہر لمحے کو پروفیشنل انداز میں فلمایا گیا جبکہ ان ریکارڈنگز پر مبنی ایک خصوصی ویڈنگ ڈاکیومنٹری بھی تیار کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 3 جولائی کو منعقد ہونے والی شادی کی تقریب میں مہمانوں کے لیے فوٹوگرافی اور ویڈیو ریکارڈنگ پر سخت پابندی عائد تھی تاہم مبینہ طور پر جوڑے کی جانب سے ایک پروفیشنل فلمی ٹیم کو تقریب کے تمام اہم لمحات ریکارڈ کرنے کی اجازت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی رشتۂ ازدواج میں منسلک، نیویارک میں شاندار تقریب

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈاکیومنٹری میں شادی کی تیاریوں، تقریب کے پس منظر، جذباتی لمحات اور نیویارک کے معروف میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہونے والی مرکزی تقریب کو شامل کیا جائے گا جہاں تقریباً ایک ہزار قریبی رشتہ داروں، دوستوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق تیار ہونے والی یہ خصوصی فلم شادی میں شریک مہمانوں کو شکریے کے تحفے کے طور پر فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔ ان قیاس آرائیوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب شادی سے چند روز قبل میڈیسن اسکوائر گارڈن کے اطراف ’نو پارکنگ‘ کے ایسے سائن بورڈز دیکھے گئے جن پر ’فلم شوٹ جاری ہے‘ درج تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی آج شادی کے بندھن میں بندھیں گے، نیویارک میں خصوصی انتظامات، سیکیورٹی ہائی الرٹ

رپورٹ میں مہمانوں کی فہرست کو بھی اس منصوبے کا ایک اشارہ قرار دیا گیا ہے۔ تقریب میں ڈزنی کے اعلیٰ عہدیداران باب آئیگر، ڈینا والڈن اور ڈیوڈ گرین بام بھی شریک تھے۔ ٹیلر سوئفٹ پہلے ہی ڈزنی کے ساتھ کام کر چکی ہیں جہاں ان کے کئی پراجیکٹس ریلیز ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ AMC تھیٹرز کے سی ای او ایڈم ایرون بھی شادی میں موجود تھے جنہوں نے 2023 میں ٹیلر سوئفٹ کی کامیاب کنسرٹ فلم Taylor Swift: The Eras Tour کی ریلیز میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ کی شادی میں بلیک لائیولی کو دعوت، کیا پرانی کشیدگی ختم ہو رہی ہے؟

تاہم، نہ ٹیلر سوئفٹ اور نہ ہی ٹریوس کیلسی نے ان خبروں پر کوئی باضابطہ ردِعمل دیا ہے جس کے باعث مداح اب بھی اس انتظار میں ہیں کہ آیا ان کی شادی کی یہ مبینہ دستاویزی فلم کبھی عوام کے سامنے پیش کی جائے گی یا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp