آئندہ 2 روز میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

پیر 6 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 6 سے 8 جولائی تک خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، جبکہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ اور کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے، جس کے باعث عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 7 افراد جاں بحق، 33 زخمی

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، سوات اور ایبٹ آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ تیز ہوائیں کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں، سولر پینلز اور فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ایمرجنسی اقدامات مکمل رکھنے، جبکہ ریسکیو اداروں اور متعلقہ محکموں کو ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی

ادارے نے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، پہاڑی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی تلقین کی ہے۔ شہریوں کو بھی بارش کے دوران کمزور عمارتوں، درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ بچوں کو ندی نالوں، برساتی پانی اور کھلے گڑھوں کے قریب نہ جانے دیں۔

ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

کراچی پورٹ پر ایک ساتھ 2 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، آخر یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی خبر کیوں ہے؟

عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی اسپورٹس ٹیم کو خراج تحسین، فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی کوریج پر فخر کا اظہار

آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، وزیر پیٹرولیم

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟