حماس کی جانب سے ایمرجنسی کمیٹی کی تحلیل، غزہ بورڈ آف پیس کا ردعمل سامنے آگیا

پیر 6 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ میں گزشتہ قریباً 20 برس سے انتظامی معاملات سنبھالنے والی حماس نے اپنی ایمرجنسی کمیٹی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے نتیجے میں سول انتظام سنبھالنے کے لیے نئی شہری انتظامی کمیٹی کے قیام کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

غزہ بورڈ آف پیس نے حماس کی جانب سے ’ایمرجنسی کمیٹی‘ کی تحلیل کے اعلان کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پیشرفت کا جائزہ وعدوں کے بجائے عملی اقدامات کی بنیاد پر لیا جائے گا تاکہ غزہ کے عوام کی بنیادی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مستقبل کے فیصلے ایسے جامع اقدامات پر مبنی ہونے چاہییں جو غزہ میں حکمرانی، سیکیورٹی اور انتقالِ اقتدار سے متعلق روڈ میپ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں۔

روڈ میپ پر مذاکرات کی کامیابی کی امید

غزہ بورڈ آف پیس نے کہاکہ اسے اس روڈ میپ پر جاری مذاکرات کے کامیاب اختتام کی توقع ہے، جن میں ان عملی طریقہ کار پر بھی اتفاق شامل ہے جو نیشنل کمیٹی فار دی ایڈمنسٹریشن آف غزہ کو مکمل حکومتی اختیارات سنبھالنے کے قابل بنائیں گے۔

’ایک اختیار، ایک قانون، ایک ہتھیار‘ بنیادی اصول قرار

بیان میں کہا گیا کہ بنیادی اصول ’ایک اختیار، ایک قانون اور ایک ہتھیار‘ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جامع غزہ امن منصوبے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے مطابق تمام ہتھیار نیشنل کمیٹی فار دی ایڈمنسٹریشن آف غزہ کے کنٹرول میں ہوں۔

اختیارات کی حقیقی منتقلی پر زور

غزہ بورڈ آف پیس نے زور دیا کہ اختیارات کی حقیقی منتقلی ایسی ہونی چاہیے جس کے تحت نیشنل کمیٹی فار دی ایڈمنسٹریشن آف غزہ مکمل خودمختاری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کر سکے، جس میں اسے سونپے گئے انتظامی اور حکمرانی سے متعلق فیصلے آزادانہ طور پر کرنے کا اختیار بھی شامل ہو۔

مزید پڑھیں: حماس نے 2 دہائیوں بعد غزہ حکومت سے دستبرداری کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس غزہ میں قیام امن کے لیے 20 نکاتی منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس کے پہلے مرحلے میں تمام یرغمالیوں کی رہائی شامل تھی اور اس پر عملدرآمد مکمل ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خلائی ٹوائلٹ صاف کرنے والی خاتون نے مریخ مشن کی قیادت سنبھال لی، اس مقام تک رسائی کیسے ہوئی؟

پاکستان کے حصے کے پانی کی دستیابی کے لیے ضروری اقدامات سے گریز نہیں کیا جائےگا، پاک فوج نے واضح کردیا

کیا ریکھا نے واقعی حسن جہانگیر کو محبت نامہ لکھا تھا؟ پاکستان کے لیجنڈری پاپ سنگر نے دلچسپ جواب دے دیا

عامر خان اور گوری سپراٹ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

گرومنگ گینگز تحقیقات: جب لڑکیاں غائب ہو رہی تھیں تو سوال کیوں نہیں اٹھائے گئے؟

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور کا مٹکا سوڈا، یہ کیسا مشروب ہے؟

اسٹاک مارکیٹ میں نوجوان سرمایہ کاروں کی دلچسپی، نئے اکاؤنٹس کھلنے کی شرح میں 50 فیصد اضافہ

کالم / تجزیہ

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت