فیفا ورلڈ کپ 2026 سے متعلق سمپسنز کی پیشگوئی غلط ثابت ہوگئی

پیر 6 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں انگلینڈ کے ہاتھوں میکسیکو کی شکست کے بعد مشہور اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز سے منسوب ایک وائرل پیش گوئی غلط ثابت ہوگئی۔

آزتیکا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز پری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے میکسیکو کو 2-3 سے شکست دے کر میزبان ٹیم کا سفر ختم کردیا۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان ہیری کین اور جوڈ بیلنگھم نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا دی سمپسنز نے ورلڈ کپ 2026 فائنل میں میکسیکو اور پرتگال کے ٹکراؤ کی پیشگوئی کی تھی؟

سوشل میڈیا پر کئی برسوں سے یہ دعویٰ گردش کر رہا تھا کہ دی سمپسنز کی 1997 کی ایک قسط میں بالواسطہ طور پر میکسیکو اور پرتگال کے درمیان ورلڈ کپ فائنل کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

دی کارٹریج فیملی نامی اس قسط میں ایک اشتہار میں میکسیکو اور پرتگال کے درمیان فٹبال میچ دکھایا گیا تھا، جسے بعض مداحوں نے 2026 کے ورلڈ کپ فائنل کا اشارہ قرار دیا تھا، حالانکہ اس قسط میں فیفا ورلڈ کپ کا کوئی واضح ذکر موجود نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ میں سیاسی مداخلت کب کب ہوئی؟

میکسیکو کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد یہ وائرل نظریہ غلط ثابت ہوگیا، تاہم پرتگال اب بھی ٹائٹل کی دوڑ میں شامل ہے اور اس کا اگلا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کارگل جنگ کے ہیرو حوالدار لالک جان شہید کی برسی، مسلح افواج کا شہید کو خراج عقیدت

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی امیدوار ماریہ فرنینڈا ایسپینوسا کی وزیراعظم سے ملاقات، عالمی امن کے فروغ پر اتفاق

بھارت کی ریاست منی پور میں عسکریت پسندوں کا حملہ، 2 اہلکار ہلاک

یوفون اور ٹیلی نار کے انضمام کے بعد نئی کمپنی کی ری برانڈنگ کی درخواست، نام تبدیل کرنے کی تیاری

ریاست پوری قوت کے ساتھ دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنا رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور کا مٹکا سوڈا، یہ کیسا مشروب ہے؟

اسٹاک مارکیٹ میں نوجوان سرمایہ کاروں کی دلچسپی، نئے اکاؤنٹس کھلنے کی شرح میں 50 فیصد اضافہ

کالم / تجزیہ

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت