کارگل جنگ کے ہیرو حوالدار لالک جان شہید کی برسی، مسلح افواج کا شہید کو خراج عقیدت

منگل 7 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سمیت مسلح افواجِ پاکستان نے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے حوالدار لالک جان شہید کی برسی کے موقع پر ان کی بے مثال بہادری، غیر متزلزل عزم اور دفاعِ وطن کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ہی کے دن 1999 میں کارگل تنازع کے دوران حوالدار لالک جان شہید نے دشمن کے مسلسل حملوں کے باوجود اپنی پوسٹ کا غیر معمولی بہادری اور ثابت قدمی سے دفاع کیا۔

مسلح افواج کے مطابق شدید زخمی ہونے کے باوجود حوالدار لالک جان شہید نے محاذ چھوڑنے یا انخلا سے انکار کر دیا اور آخری سانس تک جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے بے جگری سے دشمن کا مقابلہ کرتے رہے، یہاں تک کہ وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حوالدار لالک جان شہید کی لازوال قربانی بہادری، ثابت قدمی اور بے لوث قومی خدمت کی روشن علامت ہے۔

مسلح افواجِ پاکستان اور پوری قوم ان کی عظیم میراث کو انتہائی احترام اور عقیدت کے ساتھ سلام پیش کرتی ہے۔

مسلح افواج کے مطابق حوالدار لالک جان شہید کی زندگی اور قربانی آج بھی موجودہ اور آنے والی نسلوں کو فرض شناسی، عزت، حب الوطنی اور قومی خدمت کے اعلیٰ ترین اصولوں پر کاربند رہنے کی ترغیب دیتی ہے۔

بیان میں اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج شہدائے پاکستان کی امانت کی حفاظت، ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے اسی جذبہ بہادری، ایثار، عزم اور وقار کے ساتھ ہمیشہ پرعزم رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک