کارگل معرکے کے ہیرو لالک جان شہید کی قربانی قوم کے لیے باعثِ فخر ہے، صدرزرداری، وزیراعظم شہباز شریف

منگل 7 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نشانِ حیدر یافتہ حوالدار لالک جان شہید کی برسی کے موقع پر ان کی عظیم قربانی، شجاعت اور حب الوطنی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہداء کا خون پاکستان کے محفوظ، مضبوط اور باوقار مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم روایات ہماری قومی شناخت کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید کا عزم، بہادری اور جذبۂ حب الوطنی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے وطن کے دفاع کے لیے بے مثال جرات، استقامت اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ میں ایک روشن مثال قائم کی۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان کے شہداء کی قربانیاں ملک کی سلامتی، خودمختاری اور قومی وقار کی مضبوط بنیاد ہیں۔ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ عزت، احترام اور فخر کے ساتھ یاد رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید جیسے عظیم جانبازوں کی قربانیاں قوم کے حوصلے کو مضبوط کرتی ہیں اور ملک کے دفاع کے عزم کو مزید مستحکم بناتی ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کارگل معرکے کے عظیم ہیرو حوالدار لالک جان شہید، نشانِ حیدر، کو ان کے یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کے دفاع کے لیے ان کی بے مثال بہادری اور قربانی ہمیشہ قوم کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ کارگل کے معرکے میں حوالدار لالک جان شہید کی شجاعت، بہادری اور وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی عظیم قربانی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے سامنے ڈٹے رہنا حوالدار لالک جان شہید کے غیر معمولی عزم، حوصلے اور جذبۂ حب الوطنی کا واضح ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم اپنے اس عظیم سپوت اور پاکستان کے تمام شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری