اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے اہم ہدایات جاری کردیں

منگل 7 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

سماعت کے دوران خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری بلدیات، جبکہ اسلام آباد کے معاملے میں چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات میں تاخیر: الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا اور اسلام آباد حکام کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نے بریفنگ میں بتایا کہ صوبائی حکومت 23 اضلاع کے نقشہ جات پہلے ہی الیکشن کمیشن کو فراہم کرچکی ہے، جن پر حلقہ بندی کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن کے یکم جولائی 2026 کے حکم پر عمل کرتے ہوئے باقی 15 اضلاع کے نقشہ جات بھی کمیشن کو مہیا کر دیے گئے ہیں، جبکہ ان میں سے 7 اضلاع کی ویلج اور نیبرہڈ کونسلوں کے نوٹیفکیشن بھی جمع کرا دیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ باقی 8 اضلاع کی ویلج اور نیبرہڈ کونسلوں کے نوٹیفکیشن صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کو فراہم کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ باقی 8 اضلاع کے نوٹیفکیشن 28 جولائی سے قبل ہر صورت جمع کرائے جائیں تاکہ ان اضلاع میں حلقہ بندی کا عمل شروع کیا جاسکے اور بلدیاتی انتخابات بروقت منعقد ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان، پولنگ 2اگست کو ہوگی

دوسری جانب چیف کمشنر اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ ٹاؤن کارپوریشنز کی حدود اور ہر ٹاؤن کارپوریشن میں یونین کونسلوں کی تعداد سے متعلق سمری کابینہ کی منظوری کے لیے وزیراعظم آفس بھجوائی گئی تھی، جسے وزیراعظم نے 6 جولائی 2026 کو بذریعہ سرکولیشن وفاقی کابینہ سے منظوری کے لیے پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے دونوں کیسوں کی آئندہ سماعت 28 جولائی 2026 مقرر کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس دوران جاری کی گئی ہدایات پر عمل درآمد مکمل کر کے پیشرفت رپورٹ جمع کرائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی