خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والی قبائلی روایات غیر قانونی قرار، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

منگل 7 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے خواتین کے وراثتی حقوق سے متعلق ایک اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والی قبائلی روایات غیر قانونی ہیں اور اسلامی شریعت و ملکی قانون کے خلاف کسی بھی رسم یا جرگے کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 90فیصد سے زائد خواتین وراثتی حصے سے محروم

سپریم کورٹ نے مٹھی خان کی وراثتی زمین پر قبضے سے متعلق تنازع کا فیصلہ سناتے ہوئے جعلی انتقالات کے ذریعے وراثتی زمین ہتھیانے کی کوشش کو ناکام قرار دیا اور واضح کیا کہ فراڈ کے ذریعے حاصل کی گئی جائیداد پر کسی شخص کا کوئی قانونی حق قائم نہیں ہو سکتا۔

عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ جرگہ قرآن و سنت کے خلاف کسی بھی وارث کا حق ختم نہیں کر سکتا، جبکہ بیٹیوں کو وراثت سے محروم کرنا نہ صرف اسلامی شریعت بلکہ ملکی قانون کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔

سپریم کورٹ نے اس مقدمے میں بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اصل ورثا کے حق میں فیصلہ دیا اور جعلی انتقالات کی قانونی حیثیت مسترد کر دی۔

عدالت نے قرار دیا کہ ریونیو ریکارڈ میں انتقالِ ملکیت حتمی ثبوت نہیں ہوتا اور اگر انتقال فراڈ یا دھوکہ دہی کے ذریعے کیا گیا ہو تو اس کی بنیاد پر قائم ہونے والا کوئی بھی قانونی دعویٰ برقرار نہیں رہ سکتا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ فراڈ سے کی گئی منتقلی پر کھڑی پوری قانونی عمارت گر جاتی ہے، اس لیے ایسے تمام اقدامات قانون کی نظر میں کالعدم تصور ہوں گے۔

عدالت نے واضح کیاکہ وراثتی زمین کی تقسیم صرف اسلامی قانونِ وراثت کے مطابق ہی کی جائے گی۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں اس بات پر بھی زور دیا کہ وراثت میں خواتین کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے قرار دیا کہ اسلامی شریعت کے خلاف ہر قبائلی رسم و رواج کالعدم ہے اور قانون و شریعت سے بالاتر نہ کوئی جرگہ ہے اور نہ ہی کوئی روایت ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: خواتین کے حقِ وراثت سے متعلق تاریخی فیصلہ، 71 سال بعد 2 بہنوں کا آبائی جائیداد میں حصہ بحال

یہ فیصلہ جسٹس عرفان سعادت خان نے تحریر کیا، جس میں خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ کو آئینی، قانونی اور شرعی تقاضا قرار دیتے ہوئے واضح کیا گیا کہ کسی بھی خاتون کو وراثت سے محروم کرنے کی کوشش قانون کے مطابق قابل قبول نہیں ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی