نشو نے والدین کو جائیداد بچوں کے نام نہ کرنے کا مشورہ کیوں دیا؟

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نشو نے بزرگ والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں اپنی تمام جائیداد بچوں کے نام منتقل کرنے سے گریز کریں کیونکہ مالی خودمختاری بڑھاپے میں عزت اور تحفظ کا ذریعہ بنتی ہے۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نشو نے کہا کہ بڑھاپے میں انسان کو سب سے زیادہ اپنی صحت اور اپنے مالی وسائل کا خیال رکھنا چاہیے۔ ان کے مطابق اگر بزرگ اپنی زندگی میں اپنی تمام جائیداد بچوں کے نام کر دیں تو بعض اوقات ان کی اہمیت اور عزت متاثر ہو سکتی ہے۔

نشو نے کہا کہ میں سب سے ایک بات ضرور کہنا چاہتی ہوں، چاہے اس کے بعد لوگ میرے بارے میں کچھ بھی کہیں۔ بڑھاپے میں ہمیشہ اپنی صحت اور اپنی دولت کا خیال رکھیں ورنہ آپ کی قدر ختم ہو جاتی ہے۔ ہر کوئی ایسا نہیں ہوتا لیکن کچھ لوگ ضرور ایسے ہوتے ہیں۔ وہ آپ کو وقت سے پہلے ہی ختم کر دیتے ہیں آپ کو جیتے جی کھا جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نشو بیگم کے بیٹی صاحبہ کے ساتھ تعلقات کیوں کشیدہ ہوئے؟

ان کا کہنا تھا کہ اپنی جائیداد کبھی بھی اپنی زندگی میں بچوں کے نام نہ کریں۔ میں یہ بات بالکل واضح انداز میں کہہ رہی ہوں زندگی میں کبھی بھی ایسا نہ کریں۔ آپ کے انتقال کے بعد ویسے بھی آپ کی جائیداد ان تک پہنچ جائے گی لیکن اگر آپ اپنی زندگی میں سب کچھ ان کے حوالے کر دیں گے تو پھر آپ کی حیثیت ان کی نظر میں ختم ہو جائے گی۔

ممکن ہے وہ آپ کو گھر سے نہ نکالیں لیکن آپ کی وہ عزت اور اہمیت باقی نہیں رہے گی۔ اگر آپ کے پاس دولت ہوگی تو وہ آپ کی دوا بھی لے کر آئیں گے۔ آج کے دور میں ایسے واقعات واقعی ہو رہے ہیں۔ ہمیں دنیا کے سامنے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے سامنے جواب دہ ہونا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی ایس پی پلس برقرار رکھنے کے لیے یورپی یونین کی شرائط، برآمدی شعبہ حکومتی اقدامات کا منتظر

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

پاکستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ہاتھ ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کویتی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے ہنگامی رابطہ، قیام امن کے لیے اسلام آباد ایم او یو پر مکمل عملدرآمد کی اپیل

اسحاق ڈار کی زیرصدارت اہم اجلاس، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس اگست میں بلانے کی تجویز

ویڈیو

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

ایران کے خلاف امریکی حملے مزید تیز، ٹرمپ کی نئی دھمکیوں سے کشیدگی میں اضافہ

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟