وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے گوانگشی ژوانگ خودمختار علاقے، ہوبے اور گانسو صوبوں میں حالیہ تباہ کن طوفانوں، بگولوں، لینڈ سلائیڈنگ اور شدید بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:کاکروچ سیلاب زدہ علاقوں میں انسانوں کو ریسکیو کریں گے، سائنسدانوں نے ڈائیونگ سوٹ بھی تیار کرلیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام اس مشکل گھڑی میں چینی صدر شی جن پنگ، چین کی حکومت اور عوام، خصوصاً سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
Deeply saddened by the tragic loss of lives and property caused by the recent devastating storms, tornadoes, landslides and heavy rains in the Guangxi Zhuang Autonomous Region, Hubei and Gansu provinces of China.
The people of Pakistan join me in extending our heartfelt…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 8, 2026
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے چینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی، جبکہ امدادی و ریسکیو کارروائیوں کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔
واضح رہے کہ چینی حکام کے مطابق مختلف صوبوں میں اب تک کم از کم 17 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی اور ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
Affected by Typhoon Maysak, Guangxi has experienced historic catastrophic flooding. The Liulan Reservoir in Hengzhou, Nanning, suffered a severe breach in its dam wall, unleashing floodwaters that submerged multiple downstream villages and towns.#广西洪水#GuangxiFloods#Typhoon pic.twitter.com/ywnIHvUhtM
— Elf🧚♂️(🇨🇳互关) (@lingt1923) July 6, 2026
گوانگشی میں موسلادھار بارشوں کے باعث درجنوں دریا خطرے کی سطح سے بلند ہو گئے، ایک آبی ذخیرے کا بند بھی ٹوٹ گیا، جبکہ ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریسکیو کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔














