تائی پے چڑیا گھر میں دیو قامت پانڈا کی 13ویں سالگرہ پر منفرد کیا تھا؟

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے چڑیا گھر میں مقبول دیو قامت پانڈا ’یوان زائی‘ کی 13ویں سالگرہ نہایت منفرد انداز میں منائی گئی۔

اس موقع پر انتظامیہ نے فٹبال تھیم پر خصوصی دعوت کا اہتمام کیا، جس میں پانڈا کے لیے پسندیدہ خوراک کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہوٹل کی انوکھی سروس پر پابندی، ریڈ پانڈا بستر پر نہیں آئے گا

یوان زائی تائیوان میں پیدا ہونے والی پہلی دیو قامت پانڈا ہے۔ وہ اس پانڈا جوڑے کی اولاد ہے جسے چین کے مین لینڈ کی جانب سے تائیوان کو تحفے کے طور پر دیا گیا تھا۔

تائی پے چڑیا گھر کے مطابق یوان زائی برسوں سے نہ صرف چڑیا گھر کی سب سے مقبول رہائشی ہے بلکہ مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی بھی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

سالگرہ کی تقریب کے دوران یوان زائی کو فٹبال کی طرز پر تیار کیے گئے خصوصی کیک اور بانس سمیت اس کی پسندیدہ غذائیں پیش کی گئیں۔

سالگرہ کی اس منفرد تقریب کی تصاویر بھی جاری کی گئیں جنہیں شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس منفرد تقریب کا مقصد جنگلی حیات کے تحفظ اور دیو قامت پانڈا کے بارے میں عوامی آگاہی کو فروغ دینا بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

جی ایس پی پلس برقرار رکھنے کے لیے یورپی یونین کی شرائط، برآمدی شعبہ حکومتی اقدامات کا منتظر

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

پاکستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ہاتھ ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کویتی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے ہنگامی رابطہ، قیام امن کے لیے اسلام آباد ایم او یو پر مکمل عملدرآمد کی اپیل

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟