آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو اننگز اور 51 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کردی، میچ میں ریکارڈز کی بھرمار

اتوار 23 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو اننگز اور 51 رنز سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔ میچ صرف 2 روز میں مکمل ہوا، جس کے دوران متعدد ریکارڈز بھی قائم ہوئے۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش سے شکست کے بعد قومی ٹیم میں تبدیلیاں متوقع، سلمان علی آغا کو ٹیسٹ کپتان بنائے جانے کا امکان

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 12 رنز دے کر 6 اور دوسری اننگز میں 39 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 64 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جبکہ آسٹریلیا نے اپنی واحد اننگز میں 210 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں بھی بنگلہ دیش کی بیٹنگ نہ سنبھل سکی اور پوری ٹیم 95 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

میچ میں مجموعی طور پر صرف 750 گیندیں کرائی گئیں، جو آسٹریلیا میں کھیلا جانے والا دوسرا مختصر ترین مکمل ٹیسٹ اور کرکٹ تاریخ کا چوتھا مختصر ترین ٹیسٹ بن گیا۔

مزید پڑھیں:سلہٹ ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست، بنگلہ دیش نے ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت لی

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے ڈارون میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ 9 وکٹوں سے جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلی مرتبہ اس کی سرزمین پر ٹیسٹ کامیابی حاصل کی تھی، تاہم میکے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے سیریز برابر کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp