اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر نواف سعید احمد المالکی نے ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے کی تازہ صورتحال اور پاکستان سعودی عرب تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملاقات کے دوران فریقین نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کی اور مذاکرات و سفارتکاری کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سعودی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے آر-4 فریم ورک اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں پاکستان کے کلیدی ثالثی کردار کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عاطف اسلم کا 18 سال بعد نیا البم ’صبح آئے نہ‘ ریلیز، کراچی میں اسپاٹیفائی کے زیراہتمام جشن

جماعت اسلامی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ نعیم الرحمان کا صاف انکار

جنگ کے دوران الیکشن ملک کو دو لخت کر سکتے ہیں، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی وارننگ

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

میر رضا قتل کیس: اہل خانہ نے سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

ویڈیو

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟