لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانے کب سے دوبارہ فعال ہوں گے؟

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانے 20 جولائی 2026 سے باقاعدہ قونصلر خدمات دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔

امریکی سفارت خانے کے مطابق لاہور کا امریکی قونصل خانہ امریکی شہریوں کے لیے قونصلر خدمات (U.S. Citizen Services) فراہم کرے گا، جبکہ کراچی کا امریکی قونصل خانہ امریکی شہری خدمات کے ساتھ ساتھ نان امیگرنٹ ویزا (Non-Immigrant Visa) درخواستوں کی کارروائی بھی دوبارہ شروع کرے گا۔

سفارت خانے نے امریکی ویزا کے خواہشمند پاکستانی شہریوں اور قونصلر خدمات حاصل کرنے کے خواہشمند امریکی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپائنٹمنٹ، اہلیت، مطلوبہ دستاویزات اور دیگر معلومات کے لیے امریکی سفارت خانے کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

واضح رہے کہ لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانوں کی معمول کی خدمات رواں سال سیکیورٹی خدشات کے باعث معطل کر دی گئی تھیں، تاہم اب دونوں مشنز 20 جولائی سے اپنی معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری