مدینہ منورہ: دیہی فارم گرمیوں کی شاموں میں سیاحوں کی پسندیدہ تفریح گاہ بن گئے

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مدینہ منورہ کے مختلف دیہی فارم گرمیوں کی شاموں میں مقامی افراد اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں قدرتی ماحول، سرسبز مناظر اور نسبتاً ٹھنڈا موسم لوگوں کو اپنی جانب کھینچ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:مدینہ منورہ میں مذہبی امور کی انسپکشن ٹیمیں متحرک، حجاج کرام کی واپسی کا شیڈول جاری

زرعی ماحول اور فصلوں و درختوں کی باقاعدہ آبپاشی کے باعث ان فارموں میں درجہ حرارت نسبتاً کم اور فضا میں نمی زیادہ رہتی ہے، جبکہ کئی فارموں پر کھلی بیٹھکوں میں پنکھوں اور مسٹنگ سسٹم (پانی کی باریک پھوار) کا بھی انتظام کیا گیا ہے تاکہ آنے والوں کو مزید آرام دہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

یہ فارم خاندانوں اور نوجوانوں کے لیے تفریح کا اہم مرکز بن چکے ہیں، جہاں بچوں کے کھیلنے کی جگہیں، کیفے، ریستوران، مقامی کھانوں کے اسٹال اور کھلے سبز میدان موجود ہیں۔ متعدد فارموں پر ثقافتی تقریبات، تفریحی سرگرمیاں اور موسمی پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:مدینہ منورہ میں 1774 مزید آثار دریافت، حضرت عمرؓ سے منسوب نایاب کتبہ بھی سامنے آگیا

حکام کے مطابق مدینہ ریجن میں دیہی سیاحت کے بڑھتے ہوئے رجحان سے زرعی و سیاحتی سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے، جبکہ کسانوں، گھریلو صنعت سے وابستہ خاندانوں اور مقامی کاروباری افراد کے لیے نئے معاشی مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں