طاقتور طوفان ’باوی‘ تائیوان اور چین کی جانب بڑھنے لگا، بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

بحرالکاہل میں بننے والا طاقتور طوفان ’باوی‘ تیزی سے تائیوان اور مشرقی چین کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے پیشِ نظر تائیوان، چین اور جاپان میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام نے شہریوں کو خوراک، پانی اور ہنگامی سامان ذخیرہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ 2024 کے بعد خطے کا طاقتور ترین طوفان ثابت ہو سکتا ہے۔

بحرالکاہل میں تشکیل پانے والا طاقتور طوفان ’باوی‘ تائیوان کے جنوب مشرق میں سمندر کے اوپر مسلسل پیش قدمی کر رہا ہے، جبکہ اس کی رفتار میں معمولی کمی کے باوجود ہواؤں کی رفتار تقریباً 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کے قریب برقرار ہے۔

چین کے قومی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان شمالی تائیوان کے قریب سے گزرنے کے بعد ہفتہ کی شام مشرقی چینی صوبے فوجیان کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ حجم کے اعتبار سے یہ 1987 کے بعد تائیوان سے ٹکرانے والا سب سے بڑا طوفان ہو سکتا ہے، جبکہ اگر اس کی شدت برقرار رہی تو یہ 2024 کے سپر ٹائفون ’کونگ رے‘ کے بعد ایشیا بحرالکاہل کا طاقتور ترین طوفان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا الرٹ، اسلام آباد و راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

تائیوان کے صدر لائی چنگ دے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خوراک، پینے کا پانی، ٹارچ، ادویات اور دیگر ضروری اشیا پر مشتمل ہنگامی بیگ تیار رکھیں، جو کم از کم تین دن تک ضروریات پوری کر سکے۔

دوسری جانب جاپان کے محکمہ موسمیات نے اوکیناوا کے رہائشیوں کو تیز ہواؤں، لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور سمندری طغیانی کے خطرات کے پیش نظر جمعہ اور ہفتہ کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

برطانوی ادارے امپیریل کالج لندن سے وابستہ ماہرِ استوائی طوفان ژیانگ بو فینگ کے مطابق طوفان باوی نے بحرالکاہل کے گرم پانیوں سے طویل عرصے تک توانائی اور نمی حاصل کی ہے، جس کے باعث ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کی صورت میں اس سے ہونے والا نقصان انتہائی تباہ کن ہو سکتا ہے۔ ان کے بقول طوفان کے راستے میں معمولی تبدیلی بھی متاثرہ علاقوں پر بڑے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چین، تائیوان اور جاپان حالیہ برسوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید موسمی واقعات کا زیادہ سامنا کر رہے ہیں، جبکہ رواں سال متوقع ایل نینو کے باعث زیادہ طاقتور اور بار بار آنے والے سمندری طوفانوں کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار