عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 2026 کے لیے عالمی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی دوسری مرتبہ کم کرتے ہوئے شرح نمو 3 فیصد کر دی ہے، جو اپریل میں جاری کیے گئے 3.1 فیصد کے تخمینے سے کم ہے۔
مزید پڑھیں:’فاٹا‘ اور ’پاٹا‘ کی ٹیکس چھوٹ میں توسیع کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھایا جائے گا، رانا ثنااللہ
آئی ایم ایف کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ سے پیدا ہونے والے توانائی بحران کے اثرات عالمی معیشت پر بدستور منفی اثر ڈال رہے ہیں، تاہم مصنوعی ذہانت (AI) میں سرمایہ کاری معاشی سرگرمیوں کو جزوی سہارا فراہم کر رہی ہے۔
The International Monetary Fund has cut its global growth forecast from 3.1% to 3%. Global inflation is expected to reach 4.7% this year. The IMF forecast assumes the Strait of Hormuz will reopen mid-July, with ‘pre-war state’ returning by March.
🔗: https://t.co/FWjr13tlnu pic.twitter.com/brLN0qPdRW
— Al Jazeera English (@AJEnglish) July 9, 2026
ادارے نے کہا ہے کہ 2027 میں عالمی شرح نمو 3.4 فیصد رہنے کی توقع ہے، جبکہ 2026 میں عالمی مہنگائی 4.7 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، جو 2027 میں کم ہو کر 3.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:ایران امریکا معاہدے کے باوجود عالمی معیشت کو چیلنجز درپیش، آئی ایم ایف کا انتباہ
آئی ایم ایف نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ امریکا 2.3 فیصد شرح نمو کے ساتھ بڑی ترقی یافتہ معیشتوں میں سرفہرست رہے گا، جبکہ چین کی معیشت 4.6 فیصد کی رفتار سے ترقی کرے گی۔














