کروشیا کے وزیر خارجہ پہلی بار ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کروشیا کے وزیر خارجہ و یورپی امور ڈاکٹر گورڈن گرلیچ ریڈمین ایک روزہ سرکاری دورے پر جمعرات کی صبح اسلام آباد پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران کروشیا کے وزیر خارجہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، جبکہ ان کی پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنما پاکستان اور کروشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون، یورپی امور سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان، کروشیا کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

حکام کے مطابق اس دورے سے پاکستان اور کروشیا کے درمیان سفارتی روابط کو مزید تقویت ملنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

کراچی پورٹ پر ایک ساتھ 2 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، آخر یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی خبر کیوں ہے؟

عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی اسپورٹس ٹیم کو خراج تحسین، فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی کوریج پر فخر کا اظہار

آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، وزیر پیٹرولیم

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟