سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

پیر 13 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بجٹ سے قبل سولر پینلز پر ٹیکس عائد کیے جانے کی خبروں اور افواہوں کے باعث مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی، جس کے نتیجے میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ تاہم بجٹ میں سولر پینلز پر کسی نئے ٹیکس کا اعلان نہ ہونے کے بعد اب مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا رجحان سامنے آیا ہے۔

سولر مارکیٹ سے وابستہ ڈیلرز کے مطابق سولر پینلز کی قیمتوں میں 5 سے 7 ہزار روپے تک کمی واقع ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیکس کے حوالے سے قیاس آرائیوں کے دوران قیمتوں میں جو اضافہ کیا گیا تھا، اب اس میں کمی تو آ رہی ہے لیکن یہ کمی اتنی نہیں جتنی صارفین توقع کر رہے تھے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین تک مکمل طور پر منتقل نہیں ہو رہا، کیونکہ امپورٹرز اور سپلائی چین سے وابستہ بعض عناصر قیمتوں میں کمی کو محدود رکھے ہوئے ہیں۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بجٹ سے پہلے قیمتوں میں اضافہ بہت تیزی سے کیا گیا، تاہم اب کمی کا عمل نسبتاً سست ہے۔

ماہرین کے مطابق سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی کا انحصار عالمی مارکیٹ کی قیمتوں، درآمدی صورتحال اور مقامی طلب و رسد پر ہوگا۔ اور سب سے اہم بات امپورٹرز پر منحصر ہے۔ کہ وہ سولر پینلزکی قیمتوں میں کمی کا اثر مارکیٹ میں بھی آنے دیں۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات جانیے اسلام آباد سے زنیرہ رفیع کی رپورٹ میں:

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپیئن شپ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، سلور میڈل جیت لیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر