3 ماہ تک نایاب پتھر کی تلاش، عامر خان نے گوری سپراٹ کو شادی میں کتنی قیمتی انگوٹھی دی؟

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان اور گوری سپراٹ نے سادگی اور نجی انداز میں اپنی شادی کو یادگار بنا دیا تاہم تقریب کی سب سے زیادہ توجہ گوری کی نایاب انگوٹھی نے حاصل کی جسے معروف لگژری جیولری برانڈ ’کوین‘ نے ڈیزائن کیا۔ انگوٹھی میں مڈغاسکر سے حاصل کیا گیا ایک نایاب قدرتی یاقوت نصب کیا گیا ہے جسے تلاش کرنے میں تقریباً تین ماہ لگے۔

سونے سے تیار کیے گئے تاج نما ڈیزائن میں جڑے اس نایاب یاقوت کے گرد 40 قدرتی ہیرے نصب کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس منفرد انگوٹھی کی تیاری میں 256 گھنٹوں سے زائد وقت صرف ہوا جبکہ 131 ماہر کاریگروں نے اس کی تیاری میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان اور گوری سپراٹ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

یہ پہلا موقع نہیں کہ عامر خان نے گوری سپراٹ کو کوئی نایاب زیور تحفے میں دیا ہو۔ رواں سال کے آغاز میں بھی گوری ایک خصوصی انگوٹھی پہنے نظر آئی تھیں جس میں برازیل سے حاصل کیا گیا نایاب ایکوامیرین پتھر اور اس کے گرد 40 قدرتی ہیرے جڑے ہوئے تھے۔

اپنے عروسی لباس کے لیے گوری سپراٹ نے معروف بھارتی ڈیزائنر Sabyasachi Mukherjee کا تیار کردہ نفیس اور سادہ جوڑا منتخب کیا۔ انہوں نے روایتی سرخ عروسی لباس کے بجائے ہلکے رنگ کا لہنگا زیب تن کیا، جس پر سفید پھولوں کی خوبصورت کڑھائی کی گئی تھی۔ اس کے ساتھ انہوں نے زمردی رنگ کے امتزاج سے مزین پولکی زیورات پہن رکھے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں