عامر خان اور گوری سپراٹ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پیر 6 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عامر خان نے اپنی پارٹنر گوری سپراٹ سے ایک نجی اور سادہ تقریب میں شادی کر لی، جس کی تصاویر بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

رپورٹس کے مطابق دونوں نے گزشتہ ہفتے ممبئی میں منعقدہ ایک قریبی خاندانی تقریب کے دوران اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت ازدواجی بندھن میں بندھنے کے عہد و پیمان کیے۔ اس تقریب میں صرف قریبی دوستوں، اہل خانہ اور دونوں کے سابقہ رشتوں سے تعلق رکھنے والے بچوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان تیسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک، گوری سپراٹ سے نجی تقریب میں شادی

شادی کے ایک روز بعد گوری سپراٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ شادی کے کاغذات پر دستخط کرتی نظر آتی ہیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بالآخر یہ لمحہ آ گیا، اور ہیش ٹیگز کے ساتھ اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by gauri spratt (@gauri_spratt)

سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد نے دونوں کو مبارکباد پیش کی۔ متعدد صارفین نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی نئی زندگی کے لیے دعائیں دیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالآخر عامر خان اور گوری سپراٹ ہاتھوں میں ہاتھ دے کر منظرعام پر آگئے

رپورٹس کے مطابق یہ شادی عامر خان کی تیسری شادی ہے۔ اس سے قبل وہ ریہنا دتہ اور بعد ازاں فلم ساز کرن راؤ سے رشتہ ازدواج میں منسلک رہ چکے ہیں۔ عامر خان کے تین بچے بھی ہیں، جن میں جنید خان، ارا خان اور آزاد راؤ خان شامل ہیں۔

 

اداکار کی جانب سے تاحال اس شادی سے متعلق باضابطہ تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

سانحۂ اے پی ایس سے برطانوی فٹبال ٹیم تک، عمر نواز کی ناقابلِ یقین کامیابی کی داستان

انگلینڈ نے فرانس کو 4-6 سے شکست دیکر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی،  10 گولوں کا نیا ریکارڈ قائم

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

گل پلازہ سانحہ: تفتیشی افسر کی تبدیلی، تحقیقات پر اٹھنے والے سوالات کیا نئی سمت اختیار کریں گے؟

ویڈیو

اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

کالم / تجزیہ

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری