ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری برقرار

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ الزامات کے مقدمے میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کیس کی سماعت اسلام آباد کے سول جج عباس شاہ نے کی، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے ان کے خلاف پہلے سے جاری ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے ریاستی اداروں کے خلاف الزامات کا کیس، سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

عدالت نے حکم دیا کہ سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔ بعد ازاں سول جج عباس شاہ کی عدم دستیابی کے باعث مقدمے کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ان پر ریاستی اداروں کے خلاف الزامات عائد کرنے کا الزام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp