ریاستی اداروں کے خلاف الزامات کا کیس، سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

پیر 8 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر الزامات عائد کرنے سے متعلق مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے مسلسل عدم حاضری کے باعث سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے متعلقہ حکام کو انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

مقدمے کی سماعت سول جج عباس شاہ نے کی۔ سہیل آفریدی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

عدالت نے مزید کارروائی کے لیے کیس کی سماعت 18 جون تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp