خواب میں نظر آنے والا سونا 12 دن بعد حقیقت بن گیا، آسٹریلوی شخص راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا میں ایک شخص کا خواب حقیقت بن گیا جب اس نے خواب میں ایک دیوہیکل سونے کا ڈلا دیکھنے کے صرف 12 روز بعد 27 کلوگرام وزنی سونے کا خزانہ دریافت کر لیا جس کی مالیت اُس وقت ایک ملین امریکی ڈالر سے زائد تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیران کن واقعہ 26 ستمبر 1980 کو پیش آیا جب آسٹریلوی شہری کیون ہلیئر اور ان کی اہلیہ بیپ ہلیئر ریاست وکٹوریہ کے علاقے کنگ اوور اسٹیٹ پارک میں میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے سونے کی تلاش میں مصروف تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سنگاپور : بزرگ خاتون کے کچرے سے بھرے فلیٹ سے ہزاروں ڈالرز کے سکے اور سونا برآمد

رپورٹس کے مطابق دریافت سے بارہ دن قبل کیون ہلیئر نے خواب میں ایک بڑے سونے کے ڈلے کی تصویر دیکھی تھی۔ خواب اس قدر واضح تھا کہ انہوں نے بیدار ہونے کے بعد اس کا خاکہ کاغذ پر بنا کر محفوظ کر لیا۔

سونے کی تلاش کے دوران کیون کے میٹل ڈیٹیکٹر نے ایک ہلکا سا سگنل دیا جس کے بعد انہوں نے زمین کھودنا شروع کی۔ کچھ دیر بعد انہیں اندازہ ہوا کہ زمین کے نیچے کوئی معمولی دھات نہیں بلکہ سونے کا ایک بہت بڑا ڈلا موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی کشیدگی کے باوجود سونا کیوں سستا ہو رہا ہے؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتا دیں

جوڑے نے مشترکہ کوشش سے اس خزانے کو باہر نکالا جس کا وزن تقریباً 27 کلوگرام تھا۔ یہ دریافت آسٹریلیا کی تاریخ میں ملنے والے سب سے بڑے سونے کے ڈلوں میں سے ایک قرار دی گئی اور اسے بعد میں ہینڈ آف فیتھ (Hand of Faith) کا نام دیا گیا۔

ہلیئر خاندان نے چند روز تک اس قیمتی خزانے کو خفیہ رکھا اور بعدازاں اسے امریکی شہر لاس ویگاس کے گولڈن نگٹ کیسینو کو ایک ملین ڈالر سے زائد قیمت میں فروخت کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونا امریکی بانڈز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا ریزرو اثاثہ بن گیا

اس غیرمعمولی دریافت نے نہ صرف ہلیئر خاندان کی زندگی بدل دی بلکہ ’ہینڈ آف فیتھ‘ آج بھی دنیا کی مشہور ترین سونے کی دریافتوں میں شمار ہوتا ہے اور قسمت، امید اور ثابت قدمی کی ایک منفرد مثال سمجھا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

کراچی: لی مارکیٹ میں کھدائی کے دوران 2 مجسمے برآمد، ماہرین نے تحقیق شروع کر دی

خیبر پختونخوا میں 27 جولائی تک بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب