بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کرنے والا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، بڑے افسر کا نام سامنے آگیا

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کرائم سرکل حیدرآباد نے غریب اور مستحق خواتین کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے والے ایک بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 8 ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران موقع سے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے کی نقدی اور بائیومیٹرک ڈیوائسز برآمد کرلی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

ایف آئی اے حکام کے مطابق، یہ کارروائی حیدرآباد زون میں غریب خواتین کے وظائف سے غیر قانونی کٹوتیوں کی بڑھتی ہوئی شکایات پر کی گئی۔ ایف آئی اے کو جمشید احمد نامی شہری کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ حیدرآباد اور اس کے مضافات میں بی آئی ایس پی کے ریٹیلرز، ایجنٹس اور فرنچائز آپریٹرز ملی بھگت کر کے مستحق خواتین کی رقوم سے بھاری کٹوتیاں کررہے ہیں۔

انکوائری کے دوران شواہد ملنے پر ایف آئی اے کی ٹیم نے سٹی ویو پلازہ، لطیف آباد، حیدرآباد میں قائم بی آئی ایس پی ترسیل مرکز پر اچانک ریڈ کیا۔ چھاپے کے دوران مرکز پر موجود متعدد مستحق خواتین نے روتے ہوئے شکایات کیں کہ انہیں رقم کی ادائیگی سے پہلے ہی فی قسط 1,500 سے 2,000 روپے تک کی زبردستی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایف آئی اے کی ٹیم کو دیکھ کر موقع پر موجود کئی ایجنٹس نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اہلکاروں نے گھیراؤ کر کے 5 ملزمان کو موقع پر ہی پکڑ لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں محمد عارف، شان گڈاہی، ناصر علی، جنید جمشید اور لاکھو ٹھاکر شامل ہیں۔

لاکھوں روپے نقدی اور بائیومیٹرک ڈیوائسز برآمد

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے جرم میں استعمال ہونے والا سامان اور کٹوتی کی گئی رقم برآمد کر لی ہے، جس میں جاز کیش کی 2 بائیومیٹرک ڈیوائسز جن کے ذریعے انگوٹھے لگوا کر غیر قانونی طور پر رقوم نکالی جاتی تھیں، تیرہ لاکھ چھیاسی ہزار پانچ سو روپے کی نقد رقم اور بی آئی ایس پی کی ادائیگیوں اور غیر قانونی کٹوتیوں کا خفیہ دستاویزی ریکارڈ شامل ہے۔

بی آئی ایس پی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سرپرستی کا انکشاف

دورانِ تفتیش گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ اکیلے اس جرم میں ملوث نہیں ہیں، بلکہ انہیں اعلیٰ حکام کی سرپرستی حاصل ہے۔ ملزمان کے مطابق، یہ کٹوتیاں بی آئی ایس پی کے اپنے ہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید منگی اور ان کے کارندوں رضوان قائم خانی اور رضوان راجپوت کی ایما پر کی جا رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے جعلی ٹریفک چالان تک، اسکیمرز شہریوں کو کیسے لوٹ رہے ہیں؟

ملزمان نے انکشاف کیا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید منگی اور دیگر سہولت کار اس غیر قانونی کٹوتی میں سے اپنا بھاری حصہ وصول کرتے تھے اور جو ریٹیلر یا ایجنٹ ان کی بات نہیں مانتا تھا، اسے دھمکی دی جاتی تھی کہ اس کی لاگ اِن آئی ڈی معطل کر کے اسے کام سے روک دیا جائے گا۔

سنگین دفعات کے تحت ایف آئی آر درج

مستحقین کے بیانات، موقع سے برآمد ہونے والے ڈیجیٹل و دستاویزی شواہد اور ملزمان کے اعترافی بیان کی روشنی میں ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ یہ مقدمہ امانت میں خیانت، دھوکہ دہی یا بھیس بدلنا، فراڈ، جرم کی اعانت اور مشترکہ نیت کے ساتھ ساتھ انسدادِ کرپشن ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، جس میں سرکاری عہدے کے ناجائز استعمال کی سزا شامل ہے۔

پس منظر اور حکومتی کریک ڈاؤن

واضح رہے کہ ملک بھر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی امدادی رقوم میں ریٹیلرز اور مافیا کی جانب سے کٹوتیاں ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہیں۔ وفاقی حکومت اور بی آئی ایس پی انتظامیہ نے اس حوالے سے زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں معصوم خواتین کو لوٹنے والے ایسے سیکڑوں ڈیوائس ہولڈرز اور ریٹیلرز کی آئی ڈیز پہلے ہی بلاک کی جا چکی ہیں اور انہیں جیل بھیجا جا چکا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ حیدرآباد زون میں درج ہونے والے اس مقدمے میں نامزد دیگر مفرور ملزمان بشمول اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ حکام نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ دیگر متاثرہ خواتین کی رقوم کا سراغ لگا کر انہیں واپس دلائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اے آئی کے پھیلاؤ کے دوران نیویارک کا بڑا فیصلہ، بڑے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر پر ایک سالہ پابندی

اسلام آباد میں شدید گرمی سے متاثرہ پرندوں کی جان بچانے کے لیے امدادی سرگرمیاں تیز

ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر 20 فیصد فیس لینے کا منصوبہ واپس لے لیا، تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی

ناروے کے تعلیمی نظام نے ایک شخص کی بچپن سے متعلق سوچ بدل دی، سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟