ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں کا آغاز، پی سی بی کا 4 ٹیموں پر مشتمل ون ڈے ٹورنامنٹ کا اعلان

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے 4 ٹیموں پر مشتمل ون ڈے ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری کوشش ہے کہ مستقبل میں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ پاکستان میں منعقد ہو، محسن نقوی

اگست میں ہونے والا یہ ایونٹ قومی ٹیم کے لیے باصلاحیت وائٹ بال کھلاڑیوں کے انتخاب اور آئندہ حکمت عملی کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

پی سی بی کے مطابق یہ ٹورنامنٹ ڈومیسٹک فرسٹ کلاس سیزن سے قبل منعقد ہوگا اور اس کا مقصد کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لینا، بہترین کمبی نیشن تشکیل دینا اور 2027 کے 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے لیے مضبوط اسکواڈ کی تیاری کرنا ہے۔

ورلڈ کپ کی تیاری میں تاخیر کی گنجائش نہیں، عاقب جاوید

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اب تقریباً 18 ماہ باقی ہیں اس لیے تیاریوں کا آغاز اسی وقت سے ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ محض وارم اپ مقابلہ نہیں بلکہ قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو جانچنے کا بہترین موقع ہوگا جہاں تمام کھلاڑی سخت اور متوازن مقابلوں میں اپنی کارکردگی دکھائیں گے۔

مزید پڑھیے: پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے 2 برسوں میں کب اور کہاں کھیلے گی؟

عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ سال 2027 کے ورلڈ کپ تک ہمارے پاس تقریباً ڈیڑھ سال کا وقت ہے اس لیے یہی مناسب وقت ہے کہ ہم اپنی تیاریوں کا آغاز کریں۔

4 متوازن ٹیمیں، ہر کھلاڑی کا کردار پہلے سے طے ہوگا

عاقب جاوید نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ کا منصوبہ قومی سلیکٹرز اور کوچنگ اسٹاف نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاروں ٹیمیں متوازن ہوں گی اور پاکستان کے تمام نمایاں وائٹ بال کرکٹرز اس ایونٹ میں حصہ لیں گے۔ ہر ٹیم کی پلیئنگ الیون صرف ناموں کی بنیاد پر نہیں بلکہ ہر کھلاڑی کے مخصوص کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دی جائے گی۔

عاقب جاوید نے کہا کہ سلیکٹرز اور کوچز نے مل کر اس 4 ٹیموں کے ٹورنامنٹ کی منصوبہ بندی کی ہے۔ ہر کھلاڑی کو اس کے کردار کے مطابق موقع دیا جائے گا تاکہ ہم مستقبل کے لیے بہترین کھلاڑیوں کا گروپ تشکیل دے سکیں۔

تمام میچز براہِ راست نشر کیے جائیں گے

انہوں نے بتایا کہ شفاف اور مؤثر انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے ٹورنامنٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ اس سے انتظامیہ کو ہر کھلاڑی کی بیٹنگ، باؤلنگ اور مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے میں آسانی ہوگی جس کی بنیاد پر مستقبل کے لیے مضبوط پلیئر پول تیار کیا جائے گا۔

پاکستان کو ٹاپ فور میں دیکھنا چاہتے ہیں

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس نے واضح کیا کہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم کو عالمی درجہ بندی میں ٹاپ فور میں شامل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا دنیا کی بہترین 4 ٹیموں میں ہونا ضروری ہے۔ اس سے کم کوئی بھی پوزیشن ہمارے لیے قابل قبول نہیں۔ ہم عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کے غیرملکی کوچز اپنی مدت پوری کیوں نہیں کر پاتے؟

پی سی بی کا ماننا ہے کہ یہ 4 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ نہ صرف قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد دے گا بلکہ 2027 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے مضبوط اور متوازن اسکواڈ کی تشکیل کی بنیاد بھی ثابت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں