راجپال یادو کو چیک باؤنس کیس میں قید کی سزا، کروڑوں روپے ادا کرنے کا حکم

جمعہ 10 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دہلی ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اداکار راجپال یادو کو 9 کروڑ روپے کے چیک باؤنس کیس میں 3 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے ساتوں مقدمات میں اداکار کو الگ الگ 3 ماہ قید اور شکایت کنندہ کو ہر کیس میں 1 کروڑ 5 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں راجپال یادو کو مجموعی طور پر بھاری مالی ادائیگیوں کا پابند بھی بنایا اور حکم دیا کہ شکایت کنندہ کو ایک کروڑ 4 لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ ریاست کو 25 ہزار روپے ادا کیے جائیں۔ اس کے علاوہ اداکار کی اہلیہ رادھا یادو کو بھی ہر مقدمے میں پانچ لاکھ 51 ہزار 380 روپے شکایت کنندہ کو ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جیل میں موت کو قریب سے دیکھا، اداکار راجپال یادیو جذباتی ہوگئے

عدالت نے واضح کیا کہ راجپال یادو کی جانب سے پہلے ہی ادا کیے گئے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے حتمی واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کر دیے جائیں گے۔

سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے فریقین کے درمیان تصفیے کی متعدد کوششیں کیں اور شکایت کنندہ نے 6 کروڑ روپے میں معاملہ نمٹانے پر آمادگی بھی ظاہر کی تاہم راجپال یادو نے یہ پیشکش مسترد کر دی۔ اداکار کا مؤقف تھا کہ وہ پہلے ہی بھاری مالی نقصان اٹھا چکے ہیں اپنی جائیداد فروخت کر چکے ہیں اور بڑی رقم ادا کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کروڑوں روپے کمانے والے راجپال یادیو کنگال کیسے ہوگئے؟

یہ قانونی تنازع اس وقت شروع ہوا جب راجپال یادو کی 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اتا پتا لاپتا‘ ناکام ہوگئی جس کے بعد ان کے ذمے واجب الادا رقم بڑھتے بڑھتے تقریباً 9 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

اداکار کے وکیل کے مطابق راجپال یادو اس مقدمے میں اب تک ڈھائی کروڑ روپے ادا کر چکے ہیں تاہم عدالت نے قرار دیا کہ چیک باؤنس سے پیدا ہونے والی مالی ذمہ داریاں سزا پوری ہونے کے باوجود ختم نہیں ہوتیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں