مسافر دوست خدمات کا اعتراف، اسلام آباد ایئرپورٹ کو بہترین سروسز کا قومی ایوارڈ مل گیا

ہفتہ 11 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اپنی بہترین سفری سہولیات اور اعلیٰ معیار کی بدولت قومی سطح پر ’بیسٹ ایئرپورٹ سروس ایوارڈ‘ اپنے نام کر کے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

باوقار تقریب اور ایوارڈ کی پیشکش

پاکستان انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ریسٹورنٹ ایوارڈز کی منعقدہ پروقار تقریب میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو یہ مایہ ناز ایوارڈ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ: سول ایوی ایشن کا تربیتی پروگرام مکمل

تقریب کے دوران پارلیمانی سیکریٹری فرح ناز نے اسلام آباد ایئرپورٹ کے نمائندوں کو یہ خصوصی ایوارڈ پیش کیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

مسافر دوست خدمات کا اعتراف

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کی جانب سے مسافروں کو فراہم کی جانے والی ‘مسافر دوست خدمات’ کی قومی سطح پر بھرپور پذیرائی کی گئی ہے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ مہمان نوازی اور سفری خدمات کے شعبے میں ملک بھر کے دیگر ایئرپورٹس میں نمایاں مقام رکھتی ہے، اور یہ ایوارڈ اسی انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp