او آئی سی وزارتی کانفرنس: خواتین کو بااختیار بنانا قوم کی ترقی کی ضمانت ہے، مریم نواز

پیر 13 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانا صرف ایک طبقے کی ترقی نہیں بلکہ پوری قوم کی ترقی ہے، حکومت پاکستان خواتین کے لیے محفوظ اور مساوی مواقع کی فراہمی کو اپنی ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے۔

او آئی سی کی وزارتی کانفرنس برائے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ خواتین سے متعلق اس اہم کانفرنس میں شرکت ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کانفرنس میں شریک تمام مندوبین کو اسلام آباد آمد پر خوش آمدید کہا۔

مزید پڑھیں: خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے 2 روزہ او آئی سی وزارتی کانفرنس اسلام آباد میں شروع، 57 ممالک کی شرکت

’اسلام خواتین کے حقوق کا ضامن ہے‘

مریم نواز نے کہاکہ اسلام میں خواتین کے حقوق سے متعلق واضح احکامات موجود ہیں، پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور مہمان نوازی اس کی پہچان ہے۔

رواں سال کا مکمل سورج گرہن کب اور دنیا کے کن حصوں میں دیکھا جاسکے گا؟

 

’خواتین کی تعلیم، کاروبار اور مالی خودمختاری پر توجہ‘

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ حکومت خواتین کی مالی شمولیت اور انہیں کاروباری مواقع کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، طالبات کے لیے اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ کی فراہمی کا عمل بھی جاری ہے تاکہ انہیں جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ خواتین کو آئی ٹی اسکلز کی فراہمی بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ وہ ڈیجیٹل معیشت میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

’خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مختلف منصوبے‘

مریم نواز نے کہاکہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے، ’اپنی چھت اپنا گھر‘ اسکیم سے شہری مستفید ہو رہے ہیں، جبکہ خواتین کے لیے ’اپنا روزگار پروگرام‘ ان کا ایک اہم خواب ہے، جس کے ذریعے خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، خواتین کے حقوق اور سماجی تحفظ کے فروغ پر اتفاق

انہوں نے کہاکہ خواتین کی ترقی اور انہیں مساوی مواقع فراہم کرنا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

’شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت‘

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں کہاکہ شہید بے نظیر بھٹو مسلم اُمہ کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، جنہوں نے خواتین کی سیاسی اور سماجی نمائندگی کے فروغ میں تاریخی کردار ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش ہاتھ سے نکلا تو بھارت کو پڑوسی یاد آگئے، طارق رحمان کو دہلی بلانے کے لیے بے تابی

پانچوں آئل ریفائنریاں ریفائنری اپ گریڈ پالیسی کے تحت معاہدوں کے لیے تیار، علی پرویز ملک

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ