وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، خواتین کے حقوق اور سماجی تحفظ کے فروغ پر اتفاق

اتوار 12 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے ویمن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کونسلر سارہ الشورہ سے ملاقات کی، جس میں خواتین کے حقوق، باہمی تعاون اور او آئی سی ممالک میں مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں جاری کانفرنس کے دوران ہونے والی ملاقات میں اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ اسلام نے خواتین کو بنیادی حقوق دیے ہیں اور مسلم امہ کی ذمہ داری ہے کہ ان حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔

مزید پڑھیں: خواتین کے حقوق کا تحفظ، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اور خیبر پختونخوا محتسب میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

انہوں نے کہاکہ پاکستان خواتین کے لیے ترجیحی اقدامات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جبکہ ملک میں خواتین سیاست سمیت مختلف شعبوں میں قائدانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔

ملاقات میں پاکستان اور ویمن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے درمیان خواتین کے حقوق اور باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

وفاقی وزیر انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے ترکیہ کی وزیر برائے خاندانی و سماجی خدمات ماہینور اوزدمیر گوکتاش سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان خاندان، سماجی خدمات اور تحفظ کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

دونوں رہنماؤں نے خاندانی نظام، خواتین کے حقوق اور خاندان کے تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان اور ترکیہ نے خاندانی فلاح، سماجی تحفظ اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

پاکستان اور آذربائیجان کا او آئی سی تعاون بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے آذربائیجان لیبر سینٹر کی ہیڈ آف ایڈمنسٹریٹو ڈویژن جلالہ اللہ وردیئیوا سے بھی ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان خواتین کے حقوق، سماجی ترقی اور او آئی سی کے تحت تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ سے نواز دیاگیا

ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان نے او آئی سی کے تحت باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر