کوہاٹ: خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں طوفانی بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، بنوں میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق
ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ تحصیل لاچی کے علاقے ماگین میں پیش آیا، جہاں بارش کے باعث مکان کی چھت اچانک گر گئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 6 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور مقامی افراد کے تعاون سے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ امدادی ٹیموں نے ملبہ ہٹا کر متاثرین کو نکالا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں موسلادھار بارش، 171 ملی میٹر بارش ریکارڈ، چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے، جبکہ متعلقہ ادارے مزید کارروائیوں میں مصروف ہیں۔














