کیا آئی فون 18 پرو ایپل کا مہنگا ترین فون ہوگا؟ لانچ اور قیمت سے متعلق بڑی خبر

منگل 14 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل کے شائقین کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، اطلاعات کے مطابق کمپنی ستمبر 2026 میں اپنی تاریخ کی سب سے بڑی آئی فون اپ ڈیٹ متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ متوقع طور پر آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کے ساتھ ایپل کا پہلا فولڈیبل آئی فون بھی پہلی بار دنیا کے سامنے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اگرچہ ایپل نے ابھی تک ان منصوبوں کی باضابطہ تصدیق نہیں کی تاہم بلومبرگ کے معروف صحافی مارک گورمن سمیت متعدد ذرائع کے مطابق کمپنی نئی نسل کے آئی فونز، فولڈیبل ڈیوائسز اور مصنوعی ذہانت (AI) سے لیس نئی مصنوعات پر کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں سائبر سیکیورٹی کی بڑی ناکامی، آئی فون 18 کی لانچ سے قبل ایپل کا حساس ڈیٹا چوری

رپورٹس کے مطابق ایپل کی سالانہ لانچ تقریب 8 یا 9 ستمبر 2026 کو منعقد ہونے کا امکان ہے جبکہ متحدہ عرب امارات ان ابتدائی ممالک میں شامل ہو سکتا ہے جہاں نئے آئی فونز کی پری آرڈر بکنگ تقریب کے فوراً بعد شروع ہوگی۔ امکان ہے کہ صارفین کو نئے فونز کی فراہمی 18 ستمبر سے شروع کر دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ ایپل اپنی آئی فون سیریز کو دو مراحل میں متعارف کرا سکتا ہے۔ پہلے مرحلے میں آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس اور کمپنی کا پہلا فولڈیبل آئی فون پیش کیے جائیں گے جبکہ معیاری آئی فون 18، آئی فون 18e اور نئی نسل کا آئی فون ایئر 2027 کے آغاز میں لانچ کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فولڈ ہوجانے والا آئی فون سال رواں میں لانچ ہوگا، ایپل کمپنی کہاں تانک جھانک کر رہی ہے؟

ڈیزائن کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ آئی فون 18 پرو سیریز میں مجموعی انداز موجودہ ماڈلز سے ملتا جلتا ہوگا تاہم کیمرا ماڈیول کو بڑا، بیٹری کو مزید طاقتور اور ویپر چیمبر کولنگ سسٹم کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ گیمنگ، فوٹوگرافی اور AI فیچرز کے دوران کارکردگی میں اضافہ ہو سکے۔ اس کے علاوہ ڈارک چیری، لائٹ بلیو، سلور اور ڈارک گرے جیسے نئے رنگ بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

کئی برسوں سے گردش کرنے والی افواہوں کے بعد ایپل کا پہلا فولڈیبل آئی فون بھی ستمبر 2026 میں پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ رپورٹس کے مطابق کمپنی نے اس ڈیوائس میں مضبوط ہنج، بہتر پائیداری اور اعلیٰ صارف تجربے کو ترجیح دی ہے جبکہ اسے آئی فون 18 پرو سیریز کے ساتھ ایک پریمیم ماڈل کے طور پر فروخت کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون صارفین کیلئے خوشخبری، آئی او ایس 26 کے پوشیدہ فیچرز سامنے آگئے

قیمتوں کے حوالے سے بھی صارفین کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ آئی ڈی سی کی سینئر ڈائریکٹر برائے ڈیٹا اینڈ اینالیٹکس نبیلہ پوپل کے مطابق بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کے باعث آئی فون 18 پرو سیریز کی قیمت میں 200 امریکی ڈالر (تقریباً 735 اماراتی درہم) تک اضافہ ہو سکتا ہے جس کے بعد یہ ایپل کی اب تک کی مہنگی ترین مین اسٹریم آئی فون سیریز بن سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق آئی فون 18 پرو میں نئی 2 نینو میٹر ٹیکنالوجی پر مبنی A20 Pro چپ، بہتر کیمرا سسٹم، ویری ایبل اپرچر ٹیکنالوجی، مزید جدید فیس آئی ڈی، چھوٹا ڈائنامک آئی لینڈ اور پہلے سے بہتر بیٹری لائف جیسے نمایاں فیچرز شامل کیے جا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اوپن اے آئی کی ایلون مسک سے لڑائی کیا ہے اور 10 لاکھ ڈالر کا ہرجانے کا مطالبہ کیوں کیا گیا؟

فرخ کھوکھر کے خلاف مقدمات کی تاریخ، کئی کیسز میں بریت، بعض میں سزا سنائی گئی

مریم نواز کا صاف پانی منصوبہ تیز، خراب پانی والے علاقوں میں بوتل بند پانی پہنچانے کا فیصلہ

سیرت النبیؐ کا پیغام نئی نسل تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے: سردار محمد یوسف

شہدا کی قربانی کو تنخواہ سے نہیں تولا جا سکتا، احسن اقبال کا مولانا فضل الرحمان سے اختلاف

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم