نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت سول ایوارڈز کے لیے موصول ہونے والی نامزدگیوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایوارڈز کے انتخابی عمل اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو تسلیم کرنے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ سول ایوارڈز کی تقسیم کا عمل شفاف، منصفانہ اور مکمل طور پر میرٹ پر مبنی ہونا چاہیے، تاکہ ان افراد کو اعزاز سے نوازا جا سکے جنہوں نے پاکستان کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 chaired a meeting today to review nominations for the conferment of Civil Awards.
DPM/FM emphasized that the conferment of Civil Awards remains a transparent, fair, and strictly merit-based process,… pic.twitter.com/ZGyYGdMmAO
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 14, 2026
اسحاق ڈار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ملک کے لیے گراں قدر خدمات اور کردار کو بھی مناسب انداز میں تسلیم کیا جانا چاہیے اور اس حوالے سے مستحق پاکستانیوں کو ان کا جائز مقام دیا جائے۔
اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ، کابینہ سیکریٹری، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) اور وزارتِ اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی کے سینیئر حکام نے شرکت کی۔














