16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

استحکام پاکستان پارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کے حوالے سے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کی جائے تاکہ انہیں آن لائن پلیٹ فارمز کے منفی اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں مولانا فضل الرحمان کے بیان کے خلاف قرارداد جمع، قانونی کارروائی کا مطالبہ

قرارداد کے متن کے مطابق، سارہ احمد نے 16 سال سے کم عمر بچوں کی ویڈیو اور فوٹوگرافی پر بھی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے اپیل کی گئی ہے کہ اس مقصد کے لیے مؤثر قانونی اور ریگولیٹری نظام وضع کیا جائے۔

قرارداد کے مطابق بچوں کے نفسیاتی اور اخلاقی تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور پی ٹی اے اس امر کو یقینی بنائے کہ تمام موبائل اور سوشل میڈیا ایپس پر بچوں کے خلاف نقصان دہ یا نامناسب مواد کو فوری طور پر روکا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی