3 ہزار سال قدیم ایرانی سونے کی بالیوں نے فیشن انڈسٹری میں ہلچل کیوں مچادی؟

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ زینڈایا اپنی نئی فلم The Odyssey کی تشہیری تقریب میں تقریباً 3 ہزار سال قدیم ایرانی سونے کی نایاب بالیاں پہن کر پہنچیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے فیشن انتخاب پر نئی بحث چھڑ گئی۔

لندن میں منعقدہ فلم کی پروموشنل تقریب میں زینڈایا نے سفید رنگ کا خصوصی ہالٹر گاؤن زیب تن کیا، جس کے ساتھ سفید ہیڈ اسکارف اور Christian Louboutin کے سفید پمپس پہنے۔ تاہم تقریب میں سب سے زیادہ توجہ ان کی ان بالیوں نے حاصل کی، جن میں پہلی ہزار سال قبل مسیح (First Millennium BCE) سے تعلق رکھنے والے اصل ایرانی سونے کے ڈسکس استعمال کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: میڈونا کا نیا البم ‘کنفیشنز 2‘ ریلیز، گانوں میں ذاتی زندگی کی عکاسی، سابق شوہر پر طنز

یہ نایاب زیورات Zivia Gold کے نام سے معروف تاریخی خزانے کا حصہ ہیں جنہیں لندن میں قدیم زیورات کے ڈیلر Barron London کے ذریعے حاصل کیا گیا۔ ان قدیم سونے کے ٹکڑوں کو 18 قیراط سونے اور ہیروں کے ساتھ جدید انداز میں دوبارہ تیار کیا گیا، جس میں تاریخی ورثے اور جدید جیولری ڈیزائن کو یکجا کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق ان سونے کے ڈسکس پر کندہ شعاعوں والے سورج کا نقش قدیم مشرقِ قریب کی تہذیبوں کی اہم علامت تھا۔ آشوری تہذیب میں یہ سورج دیوتا شمش (Shamash) کی علامت سمجھا جاتا تھا جو انصاف، الٰہی طاقت اور تحفظ کی نمائندگی کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فرشی شلوار آؤٹ، فرشی شرٹس ان؟ اس عید خواتین کے فیشن میں کیا نیا ٹرینڈ آنے والا ہے؟

رپورٹس کے مطابق زیویا خزانہ 1947 میں ایران کے صوبہ کردستان کے شہر سقز کے قریب واقع گاؤں زیویا میں دریافت ہوا تھا، جہاں ایک کانسی کے تابوت سے سونے کے قیمتی نوادرات برآمد ہوئے تھے۔ آثارِ قدیمہ کے ماہرین کی عدم موجودگی کے باعث ان میں سے کئی نوادرات ٹکڑوں میں تقسیم ہو کر مختلف افراد کو فروخت کر دیے گئے۔

بعد ازاں فرانسیسی ماہرِ آثارِ قدیمہ آندرے گوڈار اور رومن گیرشمن نے اس خزانے پر تحقیق کی، جبکہ اس سے وابستہ متعدد نوادرات آج دنیا کے بڑے عجائب گھروں، جن میں لوور میوزیم، برٹش میوزیم، میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ اور ایران کا قومی عجائب گھر شامل ہیں، میں محفوظ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد کے اسٹارٹ اپ کا عالمی فیشن انڈسٹری تک کا سفر

زینڈایا کے اس انداز کو جہاں کئی مداحوں نے منفرد اور تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے کی کوشش قرار دیا، وہیں متعدد سوشل میڈیا صارفین نے قدیم آثار کو فیشن کے طور پر استعمال کرنے پر اعتراض بھی کیا۔

واضح رہے کہ زینڈایا جلد ہی کرسٹوفر نولان کی فلم The Odyssey میں یونانی دیوی ایتھینا کے کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم 17 جولائی کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی