سجل علی کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کیوں چھیڑ دی؟

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ سجل علی ایک بار پھر اپنی نئی تصاویر کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ ساحلِ سمندر پر گزارے گئے خوشگوار لمحات کی جھلکیاں سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے تعریفوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ بعض صارفین نے ان کے اندازِ لباس پر مختلف آرا کا اظہار کیا۔ تصاویر نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

سجل علی کا شمار پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ اپنی منفرد اداکاری کے باعث شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتی ہیں جبکہ گزشتہ کچھ عرصے سے وہ اپنے فیشن اور اسٹائل میں نت نئے تجربات بھی کرتی نظر آ رہی ہیں جن پر سوشل میڈیا پر اکثر بحث دیکھنے میں آتی ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنی تعطیلات کے دوران ساحلِ سمندر سے چند تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں جن میں وہ بیچ ویئر (سارونگ) میں ملبوس نظر آئیں۔ انہوں نے اپنے لباس کے ساتھ منفرد زیورات کا انتخاب بھی کیا جس نے ان کے انداز کو مزید نمایاں بنایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک بنگالی گانا بھی شامل کیا، جسے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ کئی صارفین نے تبصروں میں بنگلہ دیش سے محبت کا اظہار کیا جبکہ متعدد افراد نے گانے کے انتخاب کو بھی سراہا۔ سجل علی کی یہ تصاویر مداحوں میں غیرمعمولی طور پر مقبول ہو رہی ہیں جس پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے انہیں ’پُرکشش‘ قرار دیا جبکہ مایا علی نے ’خوبصورت‘ لکھ کر ان کی تعریف کی۔ دوسری جانب بعض سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے لباس کو اپنی رائے میں غیر معمولی حد تک بولڈ قرار دیتے ہوئے تنقیدی تبصرے بھی کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے شاہ غلام قادر کی ملاقات، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ

مچل اسٹارک کا نیا ریکارڈ، بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین بولر بن گئے

روس اور ایران کے خطرات کے پیشِ نظر جرمنی کا خفیہ اداروں کو مزید طاقت دینے کا فیصلہ

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

ویڈیو

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

‘’میرا پاکستان’ آپ کے نزدیک کس احساس کا نام ہے؟’

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا