5 ہزار روپے قرض کی واپسی میں تاخیر پر بیوہ کو زندہ جلا دیا گیا

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست گجرات کے ضلع پٹن میں معمولی رقم کے تنازع پر انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر ایک شخص نے 5 ہزار روپے قرض واپس کرنے میں تاخیر پر اپنی بیوہ ہمسائی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں خاتون دوران علاج جان کی بازی ہار گئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ ضلع پٹن میں پیش آیا، جہاں 35 سالہ پنکی بین پتنی نامی خاتون کو شدید جھلسنے کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ خاتون 2 بچوں کی ماں تھیں اور تقریباً 7 سال قبل ان کے شوہر کا انتقال ہو چکا تھا۔ شوہر کی وفات کے بعد وہ اپنے بچوں کے ساتھ اکیلی زندگی گزار رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے سالگرہ کے دن بیوی کو قتل کرنے والے پولیس اہلکار نے سروس پستول سے اپنی زندگی  بھی ختم کر لی

خاتون کے اہل خانہ کے مطابق پنکی بین نے گھریلو اخراجات پورے کرنے کے لیے تقریباً ایک ماہ قبل اپنے ہمسائے بابو بھائی روال سے 5 ہزار روپے ادھار لیے تھے۔ اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ ملزم رقم واپس کرنے کے لیے خاتون پر مسلسل دباؤ ڈال رہا تھا اور مبینہ طور پر سود سمیت رقم کا مطالبہ کر رہا تھا۔

بیٹی نے واقعے کی تفصیلات بتا دیں

پولیس کو دیے گئے بیان میں مقتولہ کی بیٹی نے بتایا کہ اس کی والدہ نے بابو بھائی سے مزید 2 دن کی مہلت مانگی تھی تاکہ وہ رقم واپس کر سکیں، تاہم ملزم نے انکار کر دیا۔

بیٹی کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر کہا کہ وہ چائے لے کر آتا ہے اور دونوں بیٹھ کر بات کریں گے، لیکن کچھ دیر بعد واپس آ کر اس نے پیٹرول چھڑک کر والدہ کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے وقت پنکی بین اپنے ہمسائے کے بھائی جیتو بھائی پنچال سے بات کر رہی تھیں کہ اچانک بابو بھائی وہاں پہنچا اور مبینہ طور پر ان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ آگ لگانے کے دوران ملزم بھی جھلس گیا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے خاتون کا بیان ریکارڈ کیا

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پریش رینوکا کے مطابق 12 جولائی کو دھرپور سول اسپتال کی انتظامیہ نے پٹن سٹی اے ڈویژن پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی کہ پنکی بین کو شدید جھلسنے کی حالت میں اسپتال لایا گیا ہے۔

پولیس نے خاتون کی حالت مزید خراب ہونے سے پہلے ان کا بیان ریکارڈ کر لیا تھا، جس کی بنیاد پر واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے ’دلہا بکتا ہے بولو خریدوگے‘: بھارت میں جہیز کے نام پر قتل کیوں عام ہیں؟ شرمناک وجوہات

پنکی بین کو ابتدائی طبی امداد کے لیے دھرپور سول اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں احمد آباد سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میانمار کا 3 لاکھ سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی پر آمادگی کا دعویٰ

بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر سمیت ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں یوم سیاہ کی کال

علمی سرقہ اسکینڈل میں’گرفتار‘ کیمبرج کے سابق پروفیسر کی پُراسرار موت

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پہلے ’پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز‘: کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیسے ہوگا؟

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی